” صدیق بلوچ“ میڈیا اکیڈمی کاتعمیراتی کام آئندہ دو ماہ میں مکمل کرلیاجائیگا: نورالامین مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : سیکریٹری مواصلات وتعمیرات نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ ” صدیق بلوچ“میڈیا اکیڈمی کاتعمیراتی کام آئندہ وماہ میں مکمل کرلیاجائیگا،وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان رواں سال اکیڈمی کاافتتاح کرینگے۔



کلبھوشن یادیو نے سزا پر نظرِ ثانی کی اپیل دائر کرنے سے انکار کردیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

| وقتِ اشاعت :  


ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفان نے بتایا ہے کہ پاکستان میں گرفتار اور سزا یافتہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو نے اپنی سزا کے خلاف نظرِ ثانی اور اس پر دوبارہ غور کے لیے اپیل دائر کرنے سے انکار کردیا اور اس کے بجائے اپنی زیر التوا رحم کی اپیل کے پیروی کا فیصلہ کیا ہے۔



سی پیک میں بلوچستان کی اہمیت کو جتنی جلدی تسلیم کرلیا جائے ملک کے لئے فائدہ ہوگا:جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ اصل سی پیک بلوچستان ہے جو چمن سے افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں تک اور ایران اور ترکی کے راستے یورپ تک رسائی کا واحد ذریعہ ہے، درحقیقت بلوچستان مواقعوں کی سرزمین اور گیم چینجر صوبہ ہے، طویل ساحل، معدنیات، ماہی گیری اور سیاحت کے شعبے اور تاپی گیس پائپ لائن کا منصوبہ بلوچستان کی اہمیت میں اضافہ کرتے ہیں،



میرے علاوہ کوئی چوائس نہیں ہے، پانچ سال آسانی سے پورے کرونگا،تحریک انصاف میں کوئی اختلاف نہیں،سب متحد ہیں، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے نظرئیے پر کھڑا رہوں گا،حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا،میرے علاوہ کوئی چوائس نہیں ہے،پانچ سال آسانی سے پورے کروں گا،تحریک انصاف میں کوئی اختلاف نہیں سب متحد ہیں،جمہوری جماعت میں سب کو اظہار رائے کی آزادی ہے،شدید مالی مشکلات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ دیا ہے، ارکان اسمبلی کے مسائل سے آگاہ ہوں کورونا وائرس وبا کے باعث اراکین سے ملاقاتیں نہیں ہوسکیں۔



کورونا سے نمٹنے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تدبیر کام آئی، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ میری ٹیم نے سب سے پہلے اسمارٹ لاک ڈاؤن متعارف کروایا۔ وزیراعظم  نے ٹوئٹر پر بلوم برگ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے شائع آرٹیکل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن اختیارکرنےوالوں میں میری ٹیم سرفہرست ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا مجھے فخر ہےکہ… Read more »