کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہمارا صوبہ مختلف اقوام، قبیلوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا گلدستہ ہے۔ ہمارے صوبے کی منفرد ثقافت، روایات اور تہذیب و تمدن یہاں بسنے والے لوگوں کی پہچان ہے بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے وزیر اعلی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی و روایاتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں۔