ریاست لاپتہ افراد کو معاف کرے، بلوچستان کے نواجوانوں سے کہتا ہوں بھارت ہمارا دوست نہیں دشمن ہے، مصطفیٰ کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان کو یہاں پائی جانیوالی محرومیوں کی وجہ سے ٹارگٹ کررہاہے،حکمرانی کے لئے کسی اور سے نہیں صوبے کے غریب عوام سے ڈیل کی جائے،انہیں وسائل دئیے جائیں اور حق حکمرانی دیا جائے۔ صوبے میں رہنے والا ہر شخص اسی طرح سے پاکستانی ہے جیسے دیگر علاقوں کے لوگ پاکستانی ہیں۔



بدقسمتی سے ہر کوئی اپنی انا کی جنگ میںمصروف عمل ہے بلوچ قوم کا کوئی پرسان حال نہیں،اسرار زہری

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری سے آج انکے رہاش گاہ ڈیفنس کراچی میں بی این پی عوامی خضدار کے سابق ضلعی جنرل سیکٹریری منیراحمد زہری سابق تحصیل صدر ریس علی حسن موسیانی ودیگر کی ملاقات۔ملاقات میں پارٹی معاملات و دیگرایشوز پر بلوچستان میں تین بلوچ قوم پرست پارٹیوں کے انضمام کے بارے میں تجزیہ نگار کے دعوے کو زیر باعث لاے گے۔



لاپتہ افراد کی بازیابی کے عمل سے اہل خانہ کو آگاہ رکھا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے عمل سے اہل خانہ کو آگاہ رکھا جائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی کمیٹی نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور زبیدہ جلال بھی موجود تھیں۔



پی ڈی ایم جمہوری جماعتوں کا اتحاد ہے ،آئین کی بالادستی کی جدوجہد جاری رہے گی،ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی صدارت میں دوسرے روز بھی محمد شہی ہاوس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تنظیمی اور سیاسی فیصلے کئے گئے نیشنل پارٹی نے سینٹر کبیر محمد شہی کی سینٹ میں بلوچستان و بلوچ عوام کے سیاسی و معاشی حقوق کے لیے بھر پور آواز بلند کرنے اور پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے پارٹی کی پالیسیوں اور فیصلوں کو مقدم رکھا ۔



بابر کچھ اور برج عزیز ڈیم کی تعمیر سے پانی کی ضروریات پوری ہو جائینگی، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں محکمہ زراعت، بورڈ آف ریونیو، ایکسائزاینڈٹیکسیشن اور کلچر ڈیپارٹمنٹ کی جاری اور نئی اسکیمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ان محکمہ جات سے متعلق کانسیپٹ پیپرز برائے مالی سال 22-2021 کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم احمد کھوسہ، صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری اطلاعات سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔



سونے سے مالا مال صوبہ بلوچستان کے لوگ بھوک و افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، سراج الحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حالیہ سینٹ اور چیئرمین سینٹ کے لئے ہونے والے انتخابات میں ووٹوں کا نہیں بلکہ نوٹوں کا کھیل کھیلا گیا ، پی ڈی ایم کا ساتھ اس لئے نہیں دیا کہ وہ نظام کی نہیں بلکہ چہروں کی تبدیلی چاہتی ہے جبکہ جماعت اسلامی ملک میں عدالتی ، سیاسی ،نظام کی تبدیلی اور اسلامی نظام کا نفاذ چاہتی ہے۔



ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے، کوئٹہ پیکیج کے تحت مختلف سڑکوں کی تعمیر و ترقی پر کام جاری ہے، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کے مختلف علاقوں کی یکساں ترقی اور تمام علاقوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے دن رات کام کررہی ہے۔ دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں انفراسٹرکچر کی بہتری اور ترقی کیلئے متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔



وقت آنے پر امریکہ کی ہڈیاں ٹوٹنے کی آواز سنی جائیگی، پاسداران انقلاب

| وقتِ اشاعت :  


ایران: کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ وقت پر امریکہ کی ہڈیاں ٹوٹنے کی آواز سنی جائے گی۔سرداراسماعیل قاآنی نے ایران کے خلاف عراق کی صدام حکومت کی مسلط کردہ جنگ کے دوران خیبر اور بدر فوجی کاروائیوں کے شہدا کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ نے حاج قاسم سلیمانی کو شہید کر کے پوری دنیا پر خود کے مجرم ہونے کو ثابت کر دیا۔



چیئرمین سینیٹ پی ڈی ایم کا ہوگا یا حکومت کا؟ فیصلہ آج ہوگا

| وقتِ اشاعت :  


چیئرمین سینیٹ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ہوگا یا حکومت کا؟ فیصلہ آج ہوگا۔  اپوزیشن اتحاد کے پاس 51 ارکان کی اکثریت  جبکہ حکومتی اتحاد کے پاس 47 اراکین ہیں، جماعت اسلامی نے کسی کو بھی ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مظفر شاہ سینیٹ اجلاس کے لیے پریزائیڈنگ افسر ہوں گے۔