پنجاب کے حکمرانوں کی غلطیوں نے ملکی بنیادیں کھوکھلی کی ہیں غلطیوں کو تسلیم کیا جائے، جہانزیب جمالدینی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹرڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہاہے کہ سینیٹ فیڈریشن کی علامت ،اختیارات محدود کرنے کی بجائے ان میں اضافہ سے فیڈریشن مضبوط ہوگا، پنجاب کے حکمرانوں کی غلطیوں نے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کردیں ،ان غلطیوں پر نادم ہوکر انہیں تسلیم کرنے کی ضرورت ہے ،پارلیمنٹ میں غریب کو مزید تباہ کرنے کیلئے قوانین بنائے جاتے ہیں۔



بلوچستان کی شمالی و جنوبی کے نام پر تقسیم قبول نہیں، لاپتہ افراد کو جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کیا جارہا ہے، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


مستونگ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان بلیدی مرکزی خواتین سیکرٹری میڈم یاسمین لہڑی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اسلم بلوچ بی ایس او پجار کے صوبائی صدر بابل ملک بلوچ ضلعی صدر نواز صوبائی وحدت کے جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ اور دیگر رہنماوں نے کہاہیکہ آج بلوچستان کے خلاف ایک بار پھر سازش ہو رہے ہیں بلوچستان کو تقسیم کرنے اور بلوچستان کو ترقی کے نام پر نارتھ ساوتھ کے نام سے تقسیم کی سازش کا مقصد اقوام کو آپس میں دست و گریباں کرنا ہے۔



چابہار بندرگاہ خطے کے ممالک کو ملانیوالی شاہراہ ہے، بھارت

| وقتِ اشاعت :  


تہران: اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات بھارت کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران اور بھارت کے تعاون سے چابہار بندرگاہ، شمال مغربی راہداری کے راستے بحیرہ کیسپین کے مشرق اور مغرب میں آس پاس کے ممالک کو ملانے والی شاہراہ ہوگی اور اس علاقے کے ممالک کی ترقی کی توقع کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق، آج بروز پیر کو چابہار پورٹ کی ترقی کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔



نیب نے سی پیک منصوبوں کی نگرانی کیلئے چین سے مفاہمت پر دستخط کئے ہیں، جاوید اقبال

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بڑی مچھلیوں کے خلاف میگا کرپشن مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جارہاہے تاکہ بدعنوان عناصر سے قانون کے مطابق لوٹی گی اربوں روپے کی رقوم برآمدکی جا ئیں،تمام تحقیقات کو میرٹ ،شفافیت ٹھوس شواہد اور دستاویزی ثبوتوں کی بنیاد پر پر مکمل کیا جائے،نیب کی کارکردگی دیگر اینٹی کرپشن کے اداروں سے بہترین ہے۔



عدلیہ انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، معاشرے میں انصاف سے ہی خوشحالی آئیگی، چیف جسٹس مندوخیل

| وقتِ اشاعت :  


کچلاک: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی اور یہاں کے کورٹس میں لوگوں کے رش زیادہ ہونے کی وجہ سے ججز کمیٹی کے تحت یہ اصولی فیصلہ کیا گیا ہے کہ دو کورٹس کوئٹہ سے علیحدہ کیے جائیں لہذا پہلے مر حلے میں سریاب جوڈیشل کمپلیکس اور اب کچلاک جوڈیشل کمپلیکس کے قیام سے ان علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔



بلوچستان کے مسائل پر جرگہ بلانے کیلئے اختیارات نہیں ، خان آف قلات ہمارے بڑے ہیں، جرگہ بلائیں گے تو ہم سب جائینگے، نواب رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف سراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ قبائلی نظام کی کمزوری سے ریاست کو نقصان ہوگا،بلوچستان کے مسائل پر جرگہ بلانے کیلئے اختیارات نہیں ہر سرداراور نواب اپنے اختیار اور ایجنڈے کے ساتھ آزاد ہے،خان آف قلات ہمارے بڑے ،اگر وہ جرگہ بلائیںگے تو ہم سب جائیںگے ،مسئلہ کشمیر کے ساتھ دنیا میں محکوم اقوام کو اقوام متحدہ کے چارٹرآف ڈیمانڈ کے مطابق حقوق دئیے جائیں۔



حکومتی اتحادی سینیٹرز صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرینگے، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سے بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے نو منتخب سینیٹرز بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنما اور نو منتخب سینیٹر سعید احمد ہاشمی، نو منتخب سینیٹر منظور احمد کاکڑ، میر سرفراز احمد بگٹی، پرنس آغا عمر احمدزئی،عبدالقادر،ارباب عمر فاروق کاسی،دنیش کمار اور ثمینہ ممتاز زہری نے یہاں ملاقات کی۔



بلوچستان سے کامیابی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے، چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ اتحادی جماعتوں سے ملکر کرینگے، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان سے سینٹ انتخابات میں حکومتی اتحاد کی کامیابی بہتر حکمت عملی کا نتیجہ ہے ، ہم نے گزشتہ روز جن اہداف کی حصول کی بات کی تھی اسے آج حاصل کرلیا ہے جس پر اتحادی جماعتوں کے قائدین اور اراکین اسمبلی مبارکباد کے مستحق ہیں ، آزاد امیدوار عبدالقادر کی تائید و تجویز بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے کی تھی ان کی کامیابی خوش آئند ہے ۔



سابق سینیٹر نسیمہ احسان شاہ بی این پی میں شامل، سینیٹ الیکشن کے بعد جو سرپرائز ملیگا وہ دھماکہ دار ہوگا، سردار اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ حکومت نے جو کام کئے ہیں مجھے نہیں لگتا انکے نصیب میں جیت ہے، 4گھنٹے بعد جو دھماکہ ہوگا ہم 28مئی کو بھی بھول جائیں گے ،صرف سید احسان شاہ نہیں بلکہ آج سینیٹ انتخابات میںبہت سے سرپرائز ملیں گے، پہلی بار ہے کہ حکومت نے میرے آنے پر پریشانی کی بجائے ملاقاتیں کی ہیں۔