بلوچستان سینیٹ انتخابات، 17کاغذات نامزدگی منظور، ایک دہری شہریت کی بناء پر مسترد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلو چستان میں سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کا غذات نا مز دگی کی جانچ پڑ تال شروع 18امیدوراں کی جا نچ پڑ تل مکمل بلو چستان عوامی پارٹی کے محمد نواز ناصرکی کا غذات نا مز دگی دو ہری شہر یت کی بنا پر مستر د کر دیئے گئے الیکشن کمیشن حکام کے مطابق 3مارچ 2021کو ہو نے والے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نا مزدگی جمع کر وانے والے امیدواروں کے کاغذات کی جا نچ پڑ تال کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔



سندھ ہائیکورٹ کا وفاقی حکومت کو حراستی مراکز میں قید شہریوں کی خیریت پیش کرنے کا حکم

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر وفاقی حکومت سے لاپتا افراد کے معاملے پر تازہ رپورٹس اور ملک کے حراستی مراکز میں قید شہریوں کی فہرست پیش کرنے کا حکم دیدیا۔بدھ کوجسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔



بلوچ کی بقا اور تشخص کا مسئلہ ہے جغرافیائی تبدیلی کیخلاف ہیں،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور:نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ڈسٹرکٹ بار پنجگور میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ریفارمز کا ڈرافٹ رضا ربانی کی سربراہی میں مکمل تیار ہے اور کمیٹی میں پیش کرکے اسے قابل عمل بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک میں شفاف الیکشن ہوں اور پی ڈی ایم کے فلیٹ فارم پر ہم اس حوالے سے جہدوجہد بھی کررہے ہیں



وزیراعظم کا سینیٹ انتخابات کیلئے دی گئی ٹکٹوں پر نظر ثانی کا فیصلہ، بلوچستان سے سینیٹ ٹکٹ کا معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ختم،وزیراعظم کا سینیٹ انتخابات کے لیے دی گئی ٹکٹوں پر نظرثانی کا فیصلہ۔ ذرائع کے مطابق سندھ سے سیف اللہ ابڑو اور فیصل واوڈا کی ٹکٹیں واپس ہونے کا امکان ہے خیبرپختونخوا سے نجیہ اللہ خٹک اور فیصل سلیم سے بھی ٹکٹیں واپس لی جاسکتی ہیں۔



میرے گھر آکر بھی کوئی پیشکش کرے تب بھی پاکستان سے باہر نہیں جاؤں گی: مریم

| وقتِ اشاعت :  


گوجرانوالہ: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ وہ کہیں نہیں جائیں گی اور انہیں پاکستان میں رہی رہنا ہے اگر ان کے گھر آکر بھی کوئی پیشکش کرے تب بھی پاکستان سے باہر نہیں جائیں گی۔



لاپتہ افراد کے لواحقین کے شکایات سننے کوئٹہ جاؤنگا، جاوید اقبال

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال سے لاپتہ افراد کے لواحقین نے ملاقات کی جس میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے قومی کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کے نتیجہ میں قومی کمیشن نے 31 جنوری 2021 تک 4822 کیسز نمٹانے پر شکریہ ادا کیا۔



گوادر باڑ، بلوچستان حکومت سے کس نے اجازت لی، سینٹ کمیٹی نے منصوبہ مسترد کردیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کے ارکان نے گوادرکے گرد باڑ کی تنصیب پر تحفظات کا اظہار کرتے اسے مسترد کر دیا، جبکہ کمیٹی نے وزارت منصوبہ بندی و ترقی حکام کو ہدایت کی کہ کمیٹی کو تفصیلات دی جائیں کہ بلوچستان حکومت سے باڑلگانے کی اجازت کس نے لی ہے؟ کمیٹی نے چیئرمین این ایچ اے کی اجلاس میں عدم موجودگی پربرہمی کا اظہار کیا اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ ہے۔



سینیٹ انتخا بات:بلو چستان کے 12نشستوں کیلئے 168امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلو چستان سے سینیٹ کے 7جنرل،2ٹیکنو کریٹس اور خواتین و اقلیت کی ایک ایک نشست کے لئے 168امیدواروں نے صو با ئی الیکشن کمیشن کے کوئٹہ دفتر سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی خا لی ہو نے والی12نشستوں پرانتخا بات میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد کو صو با ئی الیکشن کمیشن کی جا نب سے نا مزدگی فا رمز کی اجرا ء اور جمع کرا نے کا سلسلہ جا ری ہے 



گورننس کا مسئلہ صرف بلوچستان نہیں پاکستان کی سطح پر ہے،حکمرانی کا طریقہ کار تبدیل اور ٹیکنو کریٹس ٹیم کی طرز پر تدابیر اپنانا ہونگی، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ گورننس کا مسئلہ صرف بلوچستان میں نہیں بلکہ پاکستان کی سطح پر ہے ،ناتجربہ کار وبہترکارکردگی نہ دکھانے والے پالیسی ساز بن جائیں تو زیادہ نقصان اٹھانا پڑتاہے ، بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں کچھ کر دکھانے کیلئے حکمرانی کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔