لاہور ۔ نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر ملک بلوچ سینٹر طاہر بزنجو کی لاہور میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل سے گوادر میں باڑ لگانے بلوچستان کے سائل وسائل بلوچستان کے موجودہ صورتحال پر ملاقات۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
لاہور ۔ نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر ملک بلوچ سینٹر طاہر بزنجو کی لاہور میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل سے گوادر میں باڑ لگانے بلوچستان کے سائل وسائل بلوچستان کے موجودہ صورتحال پر ملاقات۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
لاہور: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ جن جلسوں کو حکمران جلسیوں کا نام دیتے ہیں میں انہیں غیر جمہوری قوتوں اور سلیکٹڈ حکمرانوں کا نماز جنازہ سمجھتا ہوں ،بلوچستان کے لوگوں نے ستر سالوں میں بہت برداشت کیا ہے ، بلوچستان میں جو شورش ہے کیا اس کے ذمہ دار ہم ہیں؟ ،حکمران کہتے ہیں کہ حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں ۔
اسٹاف رپورٹر+ نامہ نگار | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ +اندرون بلوچستان: صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ سمیت صو بے کے مختلف شما لی اضلاع میں پہاڑی علاقوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں با رش سے سردی اضا فے کے ساتھ ہی گیس پریشر کی کمی ،بجلی کی لوڈشیڈنگ نے تو عوام کے لئے باران رحمت کو زحمت بنا دیا ہے ، قلات کے سیاحتی مقام کوہ ہربوئی نے سفید چادر اوڑلی ۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ ، قلات ، پشین ،قلعہ عبداللہ ،مستونگ ، زیارت ،خا نو زئی ،تو بہ کا کڑی ،تو بہ اچکزئی ،اوستہ محمد سمیت صو بے کے مختلف اضلاع اور علا قوں میں مو سم سر ما کی پہلی برفباری اور وقفے وقفے سے جا ری با رش نے سردی کی شدت میں اضا فہ ہوگیا۔
نیوز ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ عوام کو نہ گھبرانے کی تلقین کرنے والی سرکار خود گھبرارہی ہے لاہورکا جلسہ حکمرانوں کے تابو ت میں آخری کھیل ثابت ہوگا ۔
نیوز ڈیسک | وقتِ اشاعت :
تربت: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کا قیام اور تجارتی و معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں پاک فوج کا کلیدی کردار ہے ایف سی کی تربت ‘ بلیدہ اور دیگر علاقوں میں جاری منصوبوں کو سیکورٹی اور صوبہ کی ترقی اور خوشحالی میں کردار قابل تحسین ہے آبدوئی باڈر کراسنگ پوائنٹ پاک ایران اور پاک افغان سرحد پر دو طرفہ آمد و رفت اور تجارت کے انضباط اور انتظام میں ماڈل کا کردار ادا کرے گا ،
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں اشتہاری قرار دے دیا۔اس حوالے سے عدالت عالیہ کے جج جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے ہیں کہ اشتہاری قرار دینے سے متعلق مختصر تحریری فیصلہ بعد میں جاری کریں گے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
مستونگ: نواحی علاقوں میں گیس بحران کے خلاف علاقہ مکینوں اور خواتین و بچوں کا احتجاجی دھرنا، 4 گھنٹہ روڈ بلاک، شاہراہ کے دونوں اطراف سینکڑوں گاڈیوں کی قطاریں لگ گئی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامناجبکہ دہرنا دئیے مظاہرین پر ایک سرکاری آفیسر کے گن مین نے ہوائی فائرنگ بھی کی تفصیلات کے مطابق مستونگ شہر کے نواحی علاقوں کلی تیری پڑنگ آبا۔
نیوز ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ تھری کے کوئٹہ میں کامیاب انعقاد سے نہ صرف پاکستان بلکہ بلوچستان کا مثبت امیج پورے دنیا میں اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوا۔ کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں ان کی کھیل کے میدان میں حوصلہ افزائی ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان انٹرنیشنل سکوائش لیگ تھری کی اختتامی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
نیوز ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے ضلع کونسل کوئٹہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود صرف جمہوریت سے ممکن ہے موجودہ حکومت نے ملک کو ترقی کا درجہ دینے کے بجائے تنزلی کی طرف دھکیلتے ہوئے ترقی پذیر کی سطح سے بھی نیچے لاکر رکھ دیا ہے نیشنل پارٹی جمہوریت کی بحالی کیلیے جمہوری سیاسی کردار کو مضبوطی سے نبھائے گی تنظیم سیاسی عمل کا اہم ترین جز ہے۔
نیوز ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ +اندرون بلوچستان: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش و پہاڑوں پر برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ خضدار میں سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے بارش کے باعث بجلی غائب جبکہ صوبے میں گیس مکمل غائب ہو گئی جس کے باعث عوام شدید سردی میں تاریکی و سردی میں ٹھٹھرتے رہ گئے۔