امریکا اور طالبان میں امن معاہدے پر دستخط؛ امریکی فوج 14 ماہ میں افغانستان سے مکمل انخلا کرے گی

| وقتِ اشاعت :  


دوحہ: افغانستان میں امن کے لیے امریکا اور طالبان نے امن معاہدے پر دستخط کردیے جس کے مطابق القاعدہ اور داعش پر پابندی ہوگی جبکہ امریکی فوج 14 ماہ میں افغانستان سے مکمل انخلا کرے گی۔



وزیراعظم کی بڑے بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے بجلی چوروں کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے اور ان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔  



قومی صحت الرٹ جاری کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ظفر مرزا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تفتان سرحد پر کرونا وائرس کی تدارک کے سلسلے میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی صحت نے کہا کہ تمام ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں پر سکریننگ ہورہی ہے اور اس سلسلے میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہیلپ لائن 1166 بھی قائم کردی گئی ہے۔



مقبوضہ کشمیرابتدا تھی اب بھارت کے20 کروڑ مسلمان نشانہ بن رہے ہیں، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جاری مسلم کش فسادات پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیرابتدا تھی اوراب بھارت کے 20 کروڑ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔