سیکیورٹی فورسز پر مکمل اعتماد ہے، جدید سہولیات فراہم کرینگے،وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی کاایوان میں خطاب

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایوان میں بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنا دوسرا بجٹ ایوان سے پاس کروایا ہے، جس پر اپوزیشن نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا، انہوں نے کہا کہ جب بھی بلوچستان میں بحران آیا، آصف علی زرداری نے لبیک کہا اور وفاق نے ہر مصیبت میں بلوچستان کی مدد کی، ہم آئندہ سالوں کے لیے ایک واضح روڈ میپ دینا چاہتے ہیں جس میں گڈ گورننس اور امن و امان ہماری اولین ترجیحات ہیں، گورننس موجود ہے لیکن اس میں بہتری لائی جائے گی



بلوچستان بجٹ متوازن ہے اپوزیشن حلقوں کو بھی ترجیح دی گئی ہے ،اراکین اسمبلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے حکومتی اراکین نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو متوازن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام علاقوں کو یکساں ترجیح دی گئی ہے۔



ایران کا اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ، خامنہ ای کو مزید زندہ رہنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: اسرائیلی وزیر دفاع

| وقتِ اشاعت :  


غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق ایران کی جانب سے آج صبح اسرائیل پرمتعدد میزائل فائر کیےگئے۔ ان حملوں کے کے نتیجے میں اب تک 50 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔



ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ: ٹرمپ کا جنگ بندی کے بجائے “حقیقی خاتمہ” کی حمایت، چین کی امریکی مداخلت پر تنقید

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن/تہران/تل ابیب*: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ بندی کی بجائے “حقیقی خاتمہ” کے حامی ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے امریکی مفادات پر حملہ کیا تو “دھکیلنے کا وقت آ گیا ہے”، اور انہوں نے ایران کو امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے سے خبردار کیا۔