کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ عمران خان کو کندھوں پر بٹھا کر لانے والوں کو آنکھیں دیکھائی جس کی انہیں سزا مل رہی ہے، سی سی آئی اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کو پارسل کر کے لایا گیا،بیک جنبش قلم بلوچستان کی آبادی 70لاکھ سے زائدکم کی گئی یہ فیصلہ صوبے کے حقوق غضب کر نے کا معجب بنے گا، ملک میں آئین کے تحت 60یا 90دن میں انتخابات ہونے چاہیئں کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ انہیں انتخابات میں تاخیر سے کچھ ملے گا جب انہیں کچھ نہیں ملے گا تو وہ ہم سے زیادہ سخت الفاظ اور موقف اختیار کریں گے،