بلوچستان کے عوام کی ترقی اور ساحل وسائل کے تحفظ کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی نے شعوری اور جمہوری تقاضوں ، آئین ،قانون اورپارلیمنٹ کی بالادستی اورسیاسی اقدار کے فروغ کے لئے جدوجہد کی19نومبر کو پنجگور میں شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی برسی کے موقع پر مرکزی جلسہ عام ڈاکٹر یاسین بلوچ کی سیاسی بصیرت ،سنجیدگی اور نظریاتی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے اوراستفادہ کرنے کا بہترین مواقع ہے۔



سکالر شپ کی مد میں طلباء کیلئے مختص فنڈز کی تحقیقات کی جائے،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں شفافیت لانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے محکمہ تعلیم میں جو کچھ ہوا ہے تمام تر تفصیلات عوام کے سامنے لائے جائیں گے ۔



غیر معیاری ادویات کی فروخت، 4ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر ،گل عالم خان اور ارسلاء خان سلیمان خیل نے غیر معیاری ادویات سازی اور اس کی خرید وفروخت میں نامزد 4ادویہ ساز کمپنیوں کے حکام کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں بلکہ امارات میڈیسن کے مالک کو اشتہاری قراردینے کے بھی احکامات دے دئیے گئے ہیں۔



ہماری تباہی کا سبب چھوٹا چور جیل میں اور بڑے ڈاکو کا وی آئی پی احتساب ہے، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


دیر بالا: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری سب سے بڑی تباہی کا سبب یہ ہے کہ چھوٹا چور جیل میں جاتاہے اور بڑے ڈاکو کا وی آئی پی احتساب ہوتا ہے۔



خضدار، پولیس نے جعلی کیپٹن کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: خضدار پولیس نے قومی شاہراہ سے جعلی کیپٹن کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لے لی ڈی ایس پی خضدار عارف بلوچ نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ پولیس کو شہر اور قومی شاہراہ پرکڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔