ہمیں مذاکرات کی طرف بڑھنا چاہیئے: طاہر اشرفی

| وقتِ اشاعت :  


چیئرمین پاکستان علماء کونسل، وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرقِ وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ تشدد اور توڑ پھوڑ کسی مسئلے کا حل نہیں، ہمیں مذاکرات کی طرف بڑھنا چاہیئے۔



نواز شریف کے رشتہ داروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے اور شناختی کارڈز بلاک کرنے کا حکم

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: بینکنگ عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی رشتہ داروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے اور شناختی کارڈز بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔بینکنگ عدالت نمبر 5 میں کشمیر شوگر ملز کیخلاف درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی، نجی بین ک کے وکلی نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ کشمیر شوگر ملز مالکان نے 2013ء میں قرض حاصل کیا، اور شوگر ملز مالکان طارق شفیع، جاوید شفیع، ابراہیم طارق، زاہد شفیع، علی پرویز نے ذاتی گارنٹی بھی دی، جب کہ کشمیر شوگر ملز کیطرف سے حسنین طارق شفیع، میاں پرویز شفیع اور خالدہ پرویز نے بھی قرض کیلئے گارنٹی دی۔



کالعدم تنظیم سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوئے: وزیر داخلہ

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوئے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ کمیٹی کا اجلاس 2 گھنٹے جاری رہا، اجلاس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔



پاکستان کو برآمدات کی بحالی کیلئے طویل المدتی اصلاحات کی ضرورت ہے، ورلڈ بینک

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: ورلڈ بینک نے تجویز دی ہے کہ پاکستان کو برآمدی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط اور طویل المدتی اصلاحاتی حکمت عملی کی ضرورت ہے جس کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر حکومتی اداروں کے درمیان رابطوں کی ضرورت ہوگی تاکہ پالیسی فیصلوں کو ہم آہنگ کیا جاسکے۔



عمران خان ملک کیلئے رسک بن گئے: خورشید شاہ

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا وزیرِ اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان ملک کے لیے رسک بن گئے ہیں۔سکھر کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکمراں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔



حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں بھی اضافے کی تیاری کرلی

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: حکومت نے نیپرا سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کردی۔ رواں ماہ بجلی کی قیمت میں پے در پے اضافے کے بعد اب حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں بھی اضافے کی تیاری کرلی ہے، اور وفاقی حکومت نے نیپرا کو درخواست جمع کرا دی ہے جس میں نیپرا سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کی گئی ہے، جب کہ نیپرا نے متعلقہ فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں۔



کراچی میں ہر طرف دھول مٹی، گندگی اور بدبو ہے: چیف جسٹس پاکستان

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے شہر میں ثقافتی عمارتوں کی دیکھ بھال نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ہر طرف دھول مٹی، گندگی اور بدبو ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہندو جیم خانہ (ناپا ) خالی کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں سیکرٹری کلچرسندھ، کمشنر کراچی و دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔



بلوچستان حکومت کے شدید مالی بحران کا شکار ہونے کا انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


 بلوچستان حکومت  کا شدید مالی بحران کا شکار  ہونے کا  انکشاف ہوا ہے۔چیف سیکرٹری بلوچستان مظہر نیاز رانا کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران صوبے کی مالی صورتحال، ریونیو کلیکشن میں درپیش مشکلات اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔



پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہےاور امریکی ڈالر مزید 36 پیسے سستا ہو گیا ہے۔انٹر بینک مارکیٹ کا آغاز ہوا تو ڈالر 172 روپے 26 پیسے پر تھا لیکن مارکیٹ کے آغاز سے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا اور  ایک امریکی ڈالر 36 پیسے سستا ہو کر 171 روپے 90 پیسے کا ہو گیا ہے۔