عمران خان کا وژن درست نہیں، انہیں فالو کرنا چھوڑ دیا: ہاجرہ یامین

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اہم کارروائی میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری نے بتایا کہ رات ایک اہم کارروائی میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 32 اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے۔



قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

| وقتِ اشاعت :  


 وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔کالعدم جماعت کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پیدا صورتحال کے پیش نظر اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔



وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کے وارنٹ گرفتاری جاری

| وقتِ اشاعت :  


سیشن کورٹ لاہور نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔نجی کمپنی نے معاون خصوصی شہبازگل کیخلاف دعویٰ دائرکررکھا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے آج دعوے پر سماعت کی۔



حقائق مسخ نہیں ہونے دیں گے، وزیر داخلہ مذاکرات سامنے لائیں: ترجمان کالعدم ٹی ایل پی

| وقتِ اشاعت :  


کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ مذاکرات سامنے لائیں اور ہمارا مؤقف بھی سامنے رکھا جائے، ہم حقائق مسخ نہیں ہونے دیں گے۔ترجمان کالعدم ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے تصویر کا ایک رخ نہ دکھایا جائے، ہمارا پہلے دن سے ایک ہی مطالبہ تھا کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے، باقی مطالبات حکومتی تصادم کے باعث سامنے رکھے گئے۔



زرداری، گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ملتوی

| وقتِ اشاعت :  


احتساب عدالت اسلام آباد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ملتوی کر دی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے نیب ریفرنس پر سماعت کی۔