بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں8 وکٹوں سے شکست

| وقتِ اشاعت :  


بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں8 وکٹوں سے  شکست دے دی۔بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔ میزبان ٹیم کی طرف سے دیا گیا 40 رنز کا ہدف بنگلہ دیشی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔



سب سے بیسٹ کون؟ پی سی بی ایوارڈ کی نامزگیوں کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان کرکٹ بورڈ  ایوارڈز 2021 میں بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈ دینے کے لیے مختلف کیٹگریز کا اعلان کر دیا گیا، جس میں سال بھر کی شاندار پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے چار،چار کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔



نورالدین ناتھا میموریل فٹبال ٹورنامنٹ شاہد میموریل نے جیت لیا

| وقتِ اشاعت :  


کراچی:پہلا آل کراچی نور الدین ناتھا میموریل یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ زیر اہتمام ینگ گرین فٹبال کلب کی زیر سرپرستی رمضان ناتھا 2 جنوری 2022 کو شاندار فائنل فائنل میچ تنظیم اسپورٹس بمقابلہ شاھد میموریل کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فائنل میچ دو صفر کے مقابلے کہ ساتھ شاھد میموریل نے اپنے نام کیا۔ میچ کے مہمانِ خاص رمضان ناتھا تھے۔ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کو مختلف گفٹ دیئے گئے۔ تمام مہمانوں کو اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔



قومی کرکٹر محمد حفیظ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


 قومی کرکٹر آل راونڈر اور سابق کپتان محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔محمد حفیظ نے  ریٹائرمنٹ کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ پنے کیریئراور کامیابی سے بہت خوش ہوں، انہوں نے کہا کہ میری کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔



کپتان کو بااختیار کرنے سے ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل آیا: رمیز راجہ

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز  راجہ کی جانب سے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دی گئی ہے۔سالِ نو پر جاری بیان میں چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم اور کرکٹ سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ کپتان کو بااختیار کرنے سے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل آیا جب کہ ایج گروپ کرکٹ میں حصہ لینے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کو پاتھ وے اور ملک میں کرکٹ کا بہترین انفراسٹرکچر بنانا سال 2022 میں میری ترجیح ہوگی، ایج گروپ کرکٹرز کو وظیفہ اور مسابقتی کرکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔