ابو ظہبی کرکٹ اسٹیڈیم کا چیف کیوریٹر پراسرار طور پر ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


ابوظہبی: ابو ظہبی کرکٹ اسٹیڈیم کا چیف کیوریٹر مردہ پایا گیا۔  دبئی میں جاری ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج افغانستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ جاری ہے، اس میچ کے لئے پچ تیار کرنے والا بھارتی چیف کیوریٹر پراسرار طور پر مردہ پایا گیا۔



ٹی 20ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک رسائی کی دوڑ

| وقتِ اشاعت :  


آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ  کپ کے سپر 12 مرحلے میں افغانستان اور نیوزی لینڈ آج آمنے سامنے ہوں گے۔پاکستانی وقت کے مطابق نیوزی لینڈ اور افغانستان کا میچ سہ پہر3بجے  ابوظہبی میں شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے  سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔ آج کے میچ کے ساتھ ہی بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے یا نہ پہنچنے کا فیصلہ بھی ہوجائے گا۔



ٹی ٹوئنٹی رینکنگ:بابر اعظم نمبر ون بلے باز بن گئے

| وقتِ اشاعت :  


 بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن واپس حاصل کر لی۔آئی سی سی نےٹی 20 رینکنگ جاری کردی ہے ۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  میں مسلسل فتوحات اور ریکارڈ بنانے  کے بعد  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بلے بازوں  کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔



انضمام نے بھارت کی افغانستان سے بھی ہار کی پیشگوئی کردی

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹرز انضمام الحق اور مشتاق احمد نے بھی آج بھارت کے خلاف افغانستان کی فتح  کی پیش گوئی کردی۔ سابق کرکٹر انضمام الحق نے کہا کہ افغانستان بھارت کو ہراسکتا ہےمگر اب بھارت دباؤ میں نہیں، اس لیے وہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے یا تو افغانستان کو پھینٹی لگا دیں گے یا ایک طرف میچ ہار جائیں گے۔



بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا پریشر ہینڈل نہ کرنے کا اعتراف

| وقتِ اشاعت :  


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ سے بدترین شکست، بھارتی کپتان نے خراب پرفارمنس کی ذمہ داری قبول کر لی۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ پریشر ہینڈل نہ کر پانے کی وجہ سے انتہائی ضروری میچ ہار گئے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نیوزی لینڈ کیخلاف بھی کھل کر نہیں کھیل سکے، جب بھی رنز بنانے کی کوشش کی وکٹ گر گئی۔



ورلڈکپ میں بقا کی جنگ: بھارت اور نیوزی لینڈ آج ٹکرائیں گے

| وقتِ اشاعت :  


ٹی20 ورلڈ کپ2021 میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل میں جانے کیلئے آج کے میچ میں جیت ضروری ہے۔نیوزی لینڈ کا ریکارڈ ہے کہ وہ 2016 سے بھارت سے کوئی ٹی ٹوئنٹی نہیں ہارا۔ دونوں ٹیموں کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔