آئی ایم ایف نے بجلی کے لیے 830 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی اجازت دے دی

| وقتِ اشاعت :  


انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان کو آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں بجلی کے شعبے کے لیے 830 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی اجازت دے دی ہے، تاہم اس کے ساتھ جنوری 2027 میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی نئی شرط بھی عائد کر دی گئی ہے۔



بھارت دہشت گردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے، بھارت نے ایسی کوئی حرکت کی تو کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے،وزیر دفاع

| وقتِ اشاعت :  


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا ایران جنگ پر مذاکرات کا عمل جاری ہے، اس عمل پر کمنٹ کرنا مناسب نہیں، پاکستان اس پراسس میں اہم کردار ادا کررہا ہے، دعا کریں اللہ مذاکرات کے اس پراسس میں ہمیں کامیابی دے۔



ایران میں گرنے والے امریکی طیارے کے پائلٹ کی تلاش پر 66 ہزار ڈالرز انعام کی پیشکش

| وقتِ اشاعت :  


ان اطلاعات کے بعد کہ ایک امریکی لڑاکا طیارہ ایران میں مار گرایا گیا تھا، ایرانی آؤٹ لیٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ عملے کے دو ارکان میں سے ایک نے اجیکٹ کیا ہے اور ہو سکتا ہے کہ وہ ملک کے جنوب میں اُترا ہو۔



بلوچستان میں بارشوں، سیلاب سے مزید تین افراد جاں بحق ، سینکڑوں لوگ بے گھر ہوگئے ، زمینی رابطے منقطع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید3اموات رپورٹ ہلاکتوں کی تعداد 9ہوگئی ۔ محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ژوب، دکی اور لورالائی میں تین بچوں کی ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، جن میں ژوب اور دکی میں چھت گرنے جبکہ لورالائی میں ایک،ایک بچہ پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا۔



نامعلوم مسلح افراد کا کراچی سے پی ڈی ایم اے کی مشینری لانے والی گاڑیوں پر حملہ، مشینری کو نقصان: پولیس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  سوراب کے علاقے انجیرہ کراس کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے کراچی سے پی ڈی ایم اے کی مشینری لانے والی گاڑیوں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں گاڑیوں اور مشینری کو نقصان پہنچا ہے۔



عوام بھٹو کے افکار پر عمل کرتے ہوئے ملک کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں،نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید بھٹو ایک عہد ساز شخصیت تھے جنہوں نے پاکستان کو متفقہ آئین دے کر ملک کو ایک مضبوط جمہوری بنیاد فراہم کی۔



کوئٹہ میں پیٹرول کی غیر قانونی تجارت کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز: ایف آئی اے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان زون نے پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی تجارت کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے کوئٹہ میں پیٹرولیم ڈپوؤں کے اسٹاک اور ریکارڈ کی مکمل جانچ پڑتال شروع کردی۔



صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن، 519 مطلوب ملزمان گرفتار اور بھاری اسلحہ و منشیات برآمد ،ترجمان بلوچستان پولیس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بلوچستان پولیس نے صوبہ بھر میں جاری خصوصی مہم کے دوران گزشتہ تین ہفتوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 519 اشتہاری، مطلوب اور مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، ایک راکٹ شیل، 76 پسٹل و ریوالور، 7 شاٹ گنز، 461 کارتوس اور 41 میگزین برآمد کیے گئے۔