خضدار: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و پارٹی کے حلقہ این اے 256 خضدار سے نامزد امیدوار میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا ہے کہ مستحکم پاکستان،ترق یافتہ بلوچستان اور روشن مستقبل خضدار ہماری جدو جہد کا مہور ہے،خضدار کی پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ بی این پی اور جمعیت علماء اسلام ہے عوام نے دونوں جماعتوں کو موقع دیامگر دنوں عوام کے لئے کچھ نہیں کر سکے،پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت اور جھالاوان عوامی پینل شہداء کا کاروان تھا اس لئے ہم نے تمام پارٹیوں کو جانچ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا پانچ اپریل ترقی خوشحالی اور پسماندگی کے درمیان مقابلے کا دن ہے