موجودہ حکومت کے پاس ناراض بلوچوں کو منانے کا مینڈیٹ ہے، ڈاکٹر مالک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں کے پاس ناراض بلوچوں کو منانے کا مینڈیٹ نہیں تھا، ہمیں اپنے بھائیوں سے مذاکرات کرنے اور انہیں منانے کا وفاق کی طرف سے مینڈیٹ دیاگیا ہے اور اس سلسلے میں بلوچستان کے بنیادی مسائل پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی گئی ہے



افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈ منسوخ کرنے میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کے انخلاء اور جعلی شناختی کارڈز ، پاسپورٹ سمیت دیگر دستاویزات منسوخ کرانے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں مرکز و دیگر صوبوں نے مہاجرین کے واپسی کے حوالے سے پالیسی واضح کر دی ہے جبکہ صوبائی حکومت افغان مہاجرین کے حوالے سے پالیسی واضح نہیں کر رہے ہیں سرکاری مشینری کو غیر قانونی طور پر شناختی کارڈز کے اجراء کیلئے استعمال کیا



ایران اور پاکستان میں مذہبی دہشتگردوں کو حکومتی سر پرستی حاصل ہے ،حیر بیار مری

| وقتِ اشاعت :  


لندن : بلوچ قوم دوست رہنماء حیر بیار مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ، کہ دنیا و عالمی برادری کو مذہبی دہشت گردی کی صورت میں جو چیلنج آج کی صورتحال میں ایران اور پاکستان کی جانب سے درپیش ہے اور یہ چیلنج نئے افکار کی بیخ کنی کرتے ہوئے ، جس طرح سے بنیاد پرستی اور جہادی کلچر کو پروان چڑھا رہا ہے اس کا موثر انداز میں جواب دینے کی ضرورت ہے وگرنہ اس سلسلے میں عالمی برادری کا کمزور ردعمل اسی طرح انسانی المیوں کو جنم دیتا رہے گا



کوئٹہ میں دہشتگردی کا خطرناک منصوبہ ناکام

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس نے دہشتگردی کا خطرناک منصوبہ ناکام بنادیا۔ خودکش جیکٹ اور دیسی ساختہ بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیئے ۔ پولیس کے مطابق تھانہ نیو سریاب کی حدود میں مشرقی بائی پاس پر انڈسٹریل ایریا کے قریب غیر آباد اسکیم کی سیوریج لائن میں مشکوک چیز کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلایا گیا۔



عوام کولوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے کیسکو حکام سے ملکر مسئلہ حل کرینگے ،میونسپل کارپوریشن خضدار

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: میونسپل کارپوریشن خضدار کے میئر میر عبدالرحیم کردکی زیر صدارت بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق عوامی نمائندوں اور کونسلر ان و ٹریڈ یونین، کیسکو آفیسران کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں ایس ڈی او کیسکو بلاول رند، انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل



شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل ،غیر معیاری مشروبات پینے سے دولہا سمیت دو افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  

۔ — فائل فوٹو

خضدار: خضدار سب تحصیل آڑنجی کے علاقہ شکلوئی میں شادی کی تقریب کے دوران غیر معیاری اور مضر صحت مشروبات پینے سے دولہا سمیت دو افراد جاں بحق بیس سے زائد متا ثر، متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل



18ویں تر میم کے بعد بھی بعض وفاقی ادارے صوبائی احکامات ماننے سے گریزاں ہیں رحیم زیارتوال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور و اطلاعات عبدالرحیم زیارت وال نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد چیزوں کو ٹھیک ہونا چاہئے تھا مگر صورتحال اسکے برعکس نظر آرہی ہے یہ ایوان پورے صوبے کا نمائندہ ہے جسے ہم سب سے معزز سمجھتے ہیں اگراسکی چیزوں کو کوئی سنجیدہ نہیں لیتا تو پھر ہمارے پاس کوئی دوسرا طریقہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ بعض وفاقی ادارے بے لگام ہوچکے ہیں



بی این ایف کی کال پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ نیشنل فرنٹ کی مرکزی کال پر آج 14 اگست کو جشن آزادی پاکستان کے موقع پر بلوچستان بھر میں یومِ سیاہ ، شٹرڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کے باعث تمام کاروباری مراکزو دکانیں بند رہیں، جبکہ سڑکوں پر ٹریفک ناپید رہی۔ہڑتال کی کال پر گوادر، پسنی، جیونی ، اوڑماڑہ، مند، تمپ، دشت، بلیدہ،تربت، آواران،مشکے، جھاؤ، حب، پنجگور، بالگتر، ہوشاپ،ڈنڈار،خاران،نوشکی، واشک، بسیمہ، قلات ،مستونگ ، سوراب و کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے تمام چھوٹے و بڑے شہروں میں مارکیٹیں بند رہیں