سوراب سے لاپتہ ڈی ایس پی رفیق حمزہ بحفاظت مستونگ پہنچ گئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سوراب سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والے ڈی ایس پی مستونگ رفیق حمزہ مستونگ پہنچ گئے۔ حکام کے مطابق ایس ڈی پی او مستونگ رفیق حمزہ تین روز قبل حب سے سوراب آتے ہوئے ڈرائیور اور گاڑی سمیت کاپتہ ہوگئے تھے



بی اے پی نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور قومی یکجہتی کی ضامن جماعت بن چکی ہے، ضیاء لانگو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے کامیاب انٹراپارٹی انتخابات اس حقیقت کے غماز ہیں کہ بی اے پی ایک ایسی جماعت ہے جو جمہوری اقدار، شفافیت اور عوامی اعتماد پر یقین رکھتی ہے بی اے پی نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور قومی یکجہتی کی ضامن جماعت بن چکی ہیں



بی اے پی کے انتخابات شفافیت اور جمہوریت کی روشن مثال ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ،: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام نو منتخب مرکزی و صوبائی عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتخابات شفافیت اور جمہوریت کی روشن مثال ہیں وزیر اعلیٰ نے وفاقی وزیر نوابزادہ خالد حسین مگسی کو مرکزی صدر، سینیٹر منظور کاکڑ کو مرکزی سیکریٹری جنرل، سردار صالح محمد بھوتانی کو صوبائی صدر بلوچستان اور حاجی مٹھا خان کاکڑ کے صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی



بی اے پی پاکستان کی عالمی سطح پر نمائندگی کریگی ، فرح عظیم شاہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی رہنماء فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نہ صرف صوبائی سطح پر بلکہ مستقبل قریب میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی بلوچستان اور پاکستان کی نمائندگی کرے گی،



پٹ فیڈر کینال میں 6800 کیوسک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے ، صادق عمرانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ ؛ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ جب سے وزارت کی ذمہ داری سنبھالی ہے پہلی بار زمینداروں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے پٹ فیڈر کینال میں 6800 کیوسک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے



کوئٹہ، غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائیاں18 افراد گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائیوں کے دوران 500 کلوگرام پلاسٹک تھیلے ضبط کیے گئے