ملک میں ضمیر سے لے کر سرکاری نوکریوں، عوامی وسائل تک سب کچھ کو فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے، آل پارٹیز کانفرنس

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظِ آئینِ پاکستان کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں دو روزہ کل جماعتی کانفرنس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو خوش آمدید کہا



ایران پر عائد پابندیاں گیس پائپ لائن کی راہ میں رکاوٹ ہے،سلیم ما نڈی والا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برا ئے خزانہ کے چیئر مین سلیم ما نڈی والااورسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برا ئے تجا رت کی چیئر پرسن انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ ایران پر عائد عالمی اقتصادی پا بندیاں پا ک ایران گیس پا ئپ لا ئن کی را ہ میں رکاوٹ ہیں اس سلسلے میں با ت چیت جا ری ہے



بلوچستان کی محرومی دور کرنا وفاق کی ذمہ داری ہے،صوبے میں امن و امان سمیت بہت سے مسائل ہیں،سلیم مانڈوی والا

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں رکاوٹ ایران پر عائد عالمی اقتصادی پابندیاں ہیں، پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق ابھی بھی بات چیت جاری ہے، یہ سیکیورٹی مقاصد کے لیے نہیں عام پاکستانیوں کے مفاد کا منصوبہ ہے۔



بلوچستان اسمبلی اجلاس :زابد ریکی کی پوست کاشت کیخلاف قرارداد پیش ، منشیات دہشتگردی سے بڑا چیلنج،پوست کاشت کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے، اراکین اسمبلی

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے صوبے میں پوست کی کاشت، منشیات کی بڑھتی ہوئی فروخت اور نوجوان نسل کی بربادی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ رکن اسمبلی زابدعلی ریکی نے اسمبلی میں پوست کی کاشت کے خلاف قرارداد پیش کی، جس میں کہا گیا کہ پوست کی کاشت اس وقت صوبے میں ایک خطرناک ناسور بن چکی ہے، جس نے نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں تک کو نشے کی لعنت میں مبتلا کر دیا ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ زہر ہمارے معاشرے کی جڑیں کھوکھلا کر رہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے اس مسئلے پر خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔



سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا بلوچستان اسمبلی کا دورہ، کارروائی کا مشاہدہ، کچھی واٹر سپلائی، ای پی آئی پروگرام سمیت مختلف سرکاری منصوبوں کی آڈیٹ رپورٹس پیش

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں 55 منٹس کی تاخیر سے شروع ہوا، جس کے ایجنڈے میں توجہ دلاؤ نوٹس، آڈیٹ رپورٹس، غیر سرکاری قراردادیں اور وقفہ سوالات شامل تھے۔ اجلاس کے دوران سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے ارکان منظور کاکڑ، بلال احمد اور دیگر سینیٹرز نے بلوچستان اسمبلی کا دورہ کیا اور اسمبلی کی کارروائی کا مشاہدہ کیا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی کی جانب سے بخت محمد کاکڑ نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی مختلف رپورٹس ایوان میں پیش کیں، جن میں پرفارمنس آڈیٹ رپورٹ برائے پیکیج آف کچھی واٹر سپلائی پروجیکٹ فیز II، نصیر آباد بابت مالی سال 2014 تا 2023 (آڈٹ سال 2023-24)، اسپیشل آڈیٹ رپورٹ برائے اکاؤنٹس آف دی پروونشل کوآرڈینیٹر ایکسپینڈڈ پروگرام آن ایمیونائزیشن (EPI) مالی سال 2018-19 تا 2022-23، آڈٹ رپورٹ ان دی اکاؤنٹس آف دی گورنمنٹ آف بلوچستان (آڈٹ سال 2024-25)، اور آڈٹ رپورٹ ان دی اکاؤنٹس آف لوکل گورنمنٹ اینڈ لوکل کونسلر بلوچستان (آڈٹ سال 2024-25) شامل تھیں۔



کوئٹہ میں دو معصوم بہنوں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ میں دو معصوم بہنوں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔ بچیوں کی عمریں 3 سے 5 سال کے درمیان ہیں ۔ پولیس نے مقتولہ بچیوں کے والدین کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دو معصوم بچیوں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے ۔ پولیس کے… Read more »



کوئٹہ میں 5 ہزار سے زائد زائرین پھنسے ہوئے ہیں ، شیعہ کانفرنس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین اور مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے نائب صدر ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے ہمیں اعتماد میں لئے بغیر ایک ٹوئٹ پر سیکورٹی کو ایشو بناکر بلوچستان کے راستے جانے والے زائرین کو اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا



صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ، عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


تربت: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر زبیر رند کی ملاقات، علاقائی مسائل، بارڈر سے متعلقہ مسائل، بجلی اور امن و امان کے امور پر تفصیلی گفتگو۔