کوئٹہ: آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کی ہدایت پر ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد آصف خان امن و امان کی بہتری اورعوام کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کے تحت جرائم پیشہ عناصرکے خلاف جاری مہم گزشتہ تین ماہ کے دوران کامیاب کارروائیوں میں 4گاڑیاں، 56 موٹر سائیکلیں اور 14موبائل برآمد کرکے 116ملزمان کو گرفتا ر کر لیا گیا ہے جبکہ چھینے کے وارداتوں میں ملوث افراد کے خلا ف کریک ڈاون تیز کردی ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات سے کامیاب امیدوار میر ضیاء اللہ لانگو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتخابی عمل کے دوران پیش آنے والے واقعات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالواسع ایک زیرک سیاستدان ہیں اور بلوچستان کی سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں، تاہم قلات میں جمعیت علماء اسلام کے ایک امیدوار کے مبینہ دہشت گردانہ اور غیر اخلاقی رویے کے باعث ان کی اپنی جماعت کے کارکنوں نے بھی لاتعلقی اختیار کی۔
اوتھل:ایس ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی نے کہا ہے کہ ہنگلاج نانی مندر کے دورے کا بنیادی مقصد نوراتری فیسٹیول 2026 کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا اور انہیں مؤثر بنانا ہے تاکہ ہندو برادری کے افراد اپنے مذہبی تہوار کو مکمل امن، عقیدت اور احترام کے ساتھ منا سکیں۔ انہوں نے… Read more »
بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کے مرکزی چیئرمین بالاچ قادر کے خلاف مسلسل مقدمات، عدالتی پیچیدگیوں اور غیر ضروری قانونی دباؤ کا استعمال دراصل ایک منظم ہراسانی مہم کا حصہ ہے۔ گوادر میں زیرِ سماعت مقدمے کو اچانک کوئٹہ منتقل کرنے کا اقدام اس تاثر کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ ایک سیاسی اور طلبہ رہنما کو غیر معمولی طریقوں سے دباؤ میں رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بلوچستان کے 1100 تعلیمی اداروں میں فائبر آپٹیکل انٹرنیٹ کی فراہمی کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے اور اسے آئندہ چھ ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔ مزید بتایا گیا کہ آئندہ مرحلے میں صوبے کے تمام تعلیمی اداروں، اسپتالوں اور سرکاری دفاتر کو بھی فائبر آپٹیکل نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔
گوادر : جامعہ گوادر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جامعہ کے تعلیمی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رحیم بخش مہر، ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، ڈین فیکلٹی آف سائنسز ڈاکٹر محب اللہ، مختلف تدریسی شعبہ جات کے سربراہان اور انتظامی شعبوں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنماء اور سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ میر ضیاء اللہ لانگو کی کامیابی ایک بڑی سیاسی اور عوامی فتح ہے اور قلات کے عوام نے ایک بار پھر اپنے حقِ رائے دہی کے ذریعے اپنے حقیقی نمائندے کا انتخاب کرکے جمہوری عمل پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے میرضیاء اللہ لانگو نے پارٹی قیادت،قلات خالق آباد کے عوام کے بھر پوراعتماد پر شکریہ ادا کیا
تربت: تربت یونیورسٹی نے بلیدہ اور اس کے مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بلیدہ سے یونیورسٹی تک بس سروس جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔