کوئٹہ: تربت کے علاقے سے پولیس نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لے لی۔پولیس کے مطابق جمعرات کو تربت کے علاقے مسکین ندی کے قریب سے پولیس نے ایک نامعلوم شخص کی نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ: تربت کے علاقے سے پولیس نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لے لی۔پولیس کے مطابق جمعرات کو تربت کے علاقے مسکین ندی کے قریب سے پولیس نے ایک نامعلوم شخص کی نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
چمن: چمن کے علاقے تورپل کے قریب ایک رہائشی گھر میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دلخراش سانحہ پیش آیا، جس میں سات معصوم بچے جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 23 افراد زخمی ہو گئے
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ: بلوچی اکیڈمی کوئٹہ کی جانب سے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کےنومنتخب کابینہ اور مجلس عاملہ کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتما م کیا گیا ۔ افطار ڈنر میں بی یو جے کے صدر منظور احمد رند ، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین ، بی یو جے کے کابینہ و مجلس عاملہ کے اراکین ، کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید ، جنرل سیکرٹری ایوب ترین ، سنئیر صحافیوں محمد کاظم مینگل ، رشید بلوچ ، ظفر بلوچ ، بلوچی اکیڈمی کے چئیرمین ہیبتان عمر ، وائس چئیرمین پروفیسر صدیق سمیت بلوچی اکیڈمی کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
اسلام آباد /کوئٹہ:اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21حب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کو روک دیا ۔ جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21حب میں دوبارہ گنتی کے عمل کے خلاف سابق صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی کی جانب سے دائر کی گئی رٹ پٹیشن پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج انعام امین منہاس نے الیکشن کمیشن پاکستان کے 25 فروری 2026 کے پی بی 21حب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حْکم پر عملدرآمد روک دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ درخواست گزار کی جانب سے امان اللہ کنرانی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ کے علاقے سوراب میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام قبائل کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنی سکیورٹی فورسز کاساتھ دیں۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
گوادر:ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر معین الرحمن خان نے ادارے کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر حاجی سید محمد، سپرنٹنڈنگ انجینئر روڈ نادر بلوچ، سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ شے آصف غنی، پراجیکٹ ڈائریکٹر اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبہ میر دودا خان مری، ایگزیکٹو انجینئر روڈ قاسم بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران و انجینئرز بھی ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ تھے۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پارلیمانی اراکین اور آبپاشی حکام کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نصیر آباد ڈویژن میں آبپاشی کے شعبے میں جاری ترقیاتی و بحالی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دریائی ذرائع کی بہتر منصوبہ بندی اور نہروں کی تنظیمِ نو کی منظوری دی گئی جبکہ آبپاشی منصوبوں کی مؤثر نگرانی اور انتظام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا گیا۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ : گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال اور پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان نے ملاقات کی۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں مستونگ کی تاریخی حیثیت کو مسخ کر کے ضلع کوئٹہ میں شامل کرنے کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لڑائو ، تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی کسی صورت قابل قبول نہیں مستونگ کی تاریخی ، سیاسی ، انتظامی حیثیت کو کسی صورت ختم ہونے نہیں دیں گے