کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے جی ڈی اے کی اولڈ ٹان بحالی منصوبہ کے تحت ملا کریم بخش وارڈ میں سیوریج،ڈرینیج اور گلیوں کی پختگی منصوبہ مکمل کرکے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کے ہمراہ افتتاح کر دیا۔گوادرڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اولڈ ٹان بحالی منصوبے کے تحت ملا کریم بخش وارڈ میں سیوریج و ڈرینیج نظام،گلیوں کی پختگی، بحالی اور توسیع کے منصوبے کی تکمیل کے بعد آج رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن اور ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمن خان نے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے مقامی عوام کی جدی پشتی زمینوں پر غیر قانونی الاٹمنٹ اور سرکاری قبضے کی پارٹی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ جدی پدری زمینوں کی الاٹمنٹ،غیر قانونی سیٹلمنٹ کو فوری منسوخ کرکے سرکاری قبضے کے ناروا عمل کو ترک کیا جائے اور عوام کی حق ملکیت وحق حاکمیت کو تسلیم کرکے انہیں حقوق دیئے جائیں۔
کوئٹہ: کوئٹہ میں جعلی مشروبات کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں جعلی روح افزا اور جامِ شیریں کی بوتلیں برآمد کرلیں۔
کوئٹہ : پاک ایران سرحد ی شہر تفتان میں ایل پی جی بائوزر خالی کرنے کے پلانٹ میں ایک لگنے اور دھماکے کے باعث کم از کم دو افراد جاں بحق جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ،دھماکے اور آگ سے متعدد بائوزر،دکانیں، گاڑیاںبھی جل کر خاکستر ، آگ پر قابو پا لیا گیا ۔
کوئٹہ: کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر دربار ہوٹل کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے 70سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خاران میں ڈپٹی کمشنر کے اسکواڈ کی گاڑی چھین لی گئی۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق جمعرات کو ڈپٹی کمشنر خاران کے اسکواڈ کی ایک گاڑی ایندھن بھروانے جارہی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی اور اسکواڈ کے انچارج کو تحویل میں لے لیا
امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی باعث اور ممکنہ جنگ کے خدشات کے بعد پولینڈ کی حکومت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران سے نکلنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
کوئٹہ :صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں رمضان المبارک شروع ہوتے ہی دکانداروں نے گراں فروشی شروع کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے مقرر کردہ نرخوں کو ہوا میں اڑاتے ہوئے اپنی مرضی سے گوشت اور دیگر کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کرکے شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا عوامی حلقوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں گراں فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرکے پرائس کنٹرول کمیٹی کے جاری کردہ ریٹ لسٹ پر عملدرآمدکو یقینی بنایا جائے۔
کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر علی حسن زہری کو بلوچستان کابینہ سے برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے جاری