بھارت اور مودی کا ناپاک ایجنڈا پاکستان میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا،وزیر اعلی بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعہ کو یہاں چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان، خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور اور سفیرِ امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی ملاقات میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری، اتحاد و وحدت، احترامِ انسانیت، پیغامِ پاکستان کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا



بلوچستان اسمبلی کا پیپلز پارٹی ن لیگ کے ارکان کی ایک دوسرے پر تنقید ،اپوزیشن کا واک آئوٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے ارکان کی ایک دوسرے پر تنقید ، دونوں جماعتوں کی ایک دوسرے کی حکومتوں کا ساتھ نہ دینے پر حکومتوں کے خاتمے کی دھمکی دے دی،



ڈھائی ڈھائی سال کا معاہدہ ہے، بلوچستان کا مسئلہ بات چیت سے ہی حل ہو سکتا ہے، جنگیز مری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمائوں مری قبیلے کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی نواب جنگیز اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں موجودہ حکومت سازی کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ڈھائی ڈھائی سال کا معاہدہ طے پایا جس کے تحت ہماری جماعت مخلوط صوبائی حکومت کا حصہ بنی بلوچستان کا مسئلہ روز بروز شدت اختیار کررہا ہے جس کا واحد حل بات چیت اور مذاکرات میں ہے



بلوچستان اسمبلی میں ولید بلوچ کے قتل کیخلاف مذمتی قرار داد منظور، امن وامان پر ان کیمرہ اجلاس طلب

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی نے نیشنل پارٹی کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید بلوچ کے قتل کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی ، اسپیکر کی امن وامان پر ان کیمرہ اجلاس طلب کرنے کی رولنگ ۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس پیر کو اسپیکر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت شروع ہوا ۔



وعدہ پورا کر دیا، بلوچستان میں ریاست کی رٹ بحال کر دی، سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کے ساتھ مسلسل اور بامقصد مکالمہ ہی ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے انہوں نے کہا کہ ریاست کے پاس مصدقہ ثبوت موجود ہیں کہ بیرون ملک بیٹھے پاکستان مخالف عناصر منظم انداز میں نوجوانوں کی منفی ذہن سازی کر رہے ہیں



ریاست سیاست سے زیادہ اہم ہے، علیحدگی پسند بھارت سے خوش مگر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں: سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبے میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور دہشت گردی کے خلاف حکومتی اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔



امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ کے سربراہان نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے

| وقتِ اشاعت :  


مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ امن سربراہی کانفرنس میں اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ امن معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصر، قطر اور ترکیہ کے سربراہان نے دستخط کردیے۔



پاکستا ن اور افغانستان کے درمیان جھٹرپوں میں 23سکیورٹی اہلکار شہید ، 21افغان چوکیاں تباہ کی گئیں: آئی ایس پی آر

| وقتِ اشاعت :  


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قوم کے بہادر سپوتوں نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر بلااشتعال حملوں کا مؤثر جواب دیا ہے، جوابی کارروائیوں میں 200 سے زائد افغان طالبان اور خارجی ہلاک کر دیے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 23 سپوت شہید اور 29 زخمی ہوئے۔