بلوچستان مختلف نسل کے لوگوں کا گلدستہ ہے،جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہمارا صوبہ مختلف اقوام، قبیلوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا گلدستہ ہے۔ ہمارے صوبے کی منفرد ثقافت، روایات اور تہذیب و تمدن یہاں بسنے والے لوگوں کی پہچان ہے بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے وزیر اعلی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی و روایاتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں۔



اسد اچکزئی سپردخاک بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہڑتال، عدم تشدد کا فلسفہ نہ ہوتا تو بہت کچھ ہوتا، اصغر اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+اندرون بلوچستان: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کی شہادت کے خلاف اے این پی کی کال پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میںشٹرڈائون ہڑتال کی گئی ،ہڑتال کے موقع پر تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند رہے ، اسد خان اچکزئی کے قتل کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے ہڑتال کی ۔



سینیٹ انتخابات ،سردار اختر مینگل کا اسرار زہری ، سردار رند، مولانا واسع اور گہرام بگٹی سے ملاقاتیں ،رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی ) کے درمیان سینیٹ انتخابات کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ، بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی میر اسرار اللہ زہری کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی تاہم میر اسرار اللہ زہری نے مطلوبہ تعداد میں ووٹ نہ ہونے پر شکریہ کے ساتھ تعاون واپس کردیا اور ووٹوں کو بی این پی کے امیدوار کے حق میں استعمال کرنے کا مشورہ دیا ۔



ماہ جنوری میں بھی بلوچستان کے قومی شاہراہوں پر حادثات کا سلسلہ نہ رکا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ساری دنیامیں امن سلامتی کی امید کے ساتھ آنے والے سال 2021 بھی بلوچستان میں روڈ حادثات میں کمی نہ لا سکابلوچستان کے شاہراہوں پر حادثات کا سلسلہ نہ رکا گزشتہ ماہ جنوری کے مہینے میں بدقسمتی سے تسلسل کے ساتھ بلوچستان کے مختلف شاہراہوں پر 995 حادثات رونما ہوئےاور 106 اموات ہوئے۔بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی کی جانب سے جاری کردہ روڈ حادثات کی تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دسمبر کے مہینے 2021 میں بلوچستان میں 955 حادثات رونما ہوئے جن میں1,446 افراد زخمی ہوئے اور 106 اموات ہوئے۔



بلوچستان مسائلستان ، قبرستان اور خوفستان بن چکا ہے اور حکمران مکمل ناکام ہو چکے ہیں، بلوچستان اپوزیشن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے کہا ہے کہ بلوچستان مسئلستان، قبرستان ، خوفستان بن چکا ہے حکومت عوامی مسائل حل کرنے سے قاصر ہے ، لوگ بے روزگاری، بد امنی سے بے حال ہیں، زمینداروں کے باغات ختم ہورہے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھا یا جارہا ،جبکہ حکومتی ارکان نے کہا ہے کہ حکومت نے صوبے میں تعلیمی ادارے اور ہسپتال فعال بنائے ہیں ۔



بلوچ عوام اعتماد رکھیں پاکستان انکی ترقی و خوشحالی چاہتا ہے، صدر آزاد کشمیر

| وقتِ اشاعت :  


اوتھل: صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان نے بلوچستان کو پاکستان کے ماتھے کا جھومر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب بلوچستان خوشحال ہو گا تو پورا پاکستان خوشحال ہو گا۔پا ک چائنا راہداری کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے بلوچستان میں تعمیر و ترقی اور بلوچ عوام کی خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ بلوچ عوام اس بات پر یقین اور اعتماد رکھیں کہ آزاد کشمیر سمیت پورا پاکستان انہیں خوشحال اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتا ہے۔



ایرانی بلوچستان پر تشدد مظاہرے جاری مزید 3افراد جاں بحق، مسلح افراد کا پولیس اسٹیشن پر قبضہ

| وقتِ اشاعت :  


سراوان: ایرانی بلوچستان کے شہر سراوان میں گذشتہ دنوں تیل کا کاروبار کرنے والے کئی افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہرین نے زہدان قلعہ بد پولیس اسٹیشن کوقبضے میں لے لیا ہے۔



ایرانی بلوچستان میں کشیدگی برقرار ، پاک ایران سرحد سیل

| وقتِ اشاعت :  


سراوان: گذشتہ روز ایرانی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ سراوان میں اداکرنے کے بعد ان کی تدفین کردی گئی۔ایرانی بلوچستان کے علاقے ساراوان میں لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی جبکہ پنجگور کے سرحد کو ضلعی انتظامیہ نے بند کر نے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ گذشتہ روز ایرانی بلوچستان سراوان میں معصوم شہریوں کے قتل عام کی وجہ سے مختلف علاقوں میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔