سپریم کورٹ نے پی ایس ڈی پی کیلئے 33 فیصد فنڈز مختص کرنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد /کوئٹہ : سپریم کورٹ نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز سے متعلق کیس میں ہر منصوبے کیلئے 33 فیصد فنڈز مختص کرنے کا ہائی کور ٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔



بلوچستان اسمبلی اجلاس اپوزیشن اراکین کا کریمہ بلوچ کی نماز جنازہ میں لوگوں کی شرکت کی اجازت نہ دینے پر شدید احتجاج

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے کریمہ بلوچ کی نماز جنازہ میں عام لوگوں کو شرکت کی اجازت نہ دینے اور تدفین کے موقع پر علاقے میں موبائل فون سروس کے بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا حسن یہی ہے کہ سب کی بات سنی جائے،جب حکومت ایسے کام کرے گی تو نفرتیں بڑھیں گی۔



بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کیلئے کوششیں تیز، سینٹ کی سیاسی جماعتوں کا اجلاس قومی اسمبلی سے بل پاس کرانے کا عزم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی سیٹوں کی تعداد بڑھانے کیلئے سینیٹ کی جانب سے پاس کئے گئے بل کی قومی اسمبلی سے منظوری کیلئے بھر پور مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔



کریمہ بلوچ کی لاش پر سیاست چمکائی جارہی ہے، ظہور بلیدی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ کچھ ایسے واقعات ہوئے جن کو غلط رنگ دیاجارہاہے، حیات بلوچ کے قاتل کو اب سزاموت سنادی گئی ہے،



کریمہ بلوچ آبائی علاقہ تمپ میں سپر د خاک نماز جنازے میں خواتین کی بھی شرکت تربت میں شٹر ڈائون ہڑتال

| وقتِ اشاعت :  


تربت:  کریمہ بلوچ کی نماز جنازہ آبائی علاقہ تمپ میں ادا کردیا گیا۔ جنازہ میں خواتین بھی شریک تھیں۔ انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور بی ایس او کے سابقہ چیئرپرسن شہید بانک کریمہ بلوچ کی نماز جنازہ پیر 25 جنوری کی دوپہر کو تمپ کے آبائی قبرستان میں ادا کردی گئی جس میں ان کی فیملی کے علاوہ تمپ کے لوگوں کو شرکت کی اجازت دی گئی۔



نصیر آباد،سبی قلات اور رخشان ڈویژن میں 2 ہزار 745لوکل و ڈومیسائل جعلی نکلے، رپورٹ عدالت میں جمع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ میں جعلی ڈومیسائلز/لوکلز کے خلاف ساجد ترین ایڈووکیٹ ودیگر کی درخواستوں پر چاروں ڈویژن کے کمشنرز نے اپنی رپورٹس بلوچستان ہائی کورٹ میں جمع کرادی،بلوچستان کے 4ڈویژنزسبی ،نصیرآباد،قلات اوررخشان ڈویژن میں 2ہزار 7سو 45ڈومیسائلز /لوکلز غیر تصدیق شدہ نکلے ٹوٹل 5ہزار 534 ڈومیسائلز میں2ہزار5سو71کی تصدیق ہوسکی ۔



گوادر میں پانی کی کمی کا مسئلہ حل کیا جائے گا ، عاصم سلیم باجوہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان کے لیے پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس کو کامیاب بنانے کے لیے کوئی بھی کسر چھوڑی نہ جائیگی ۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین سی پیک اتھارٹی جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے سینئرافیشلز اور تحقیق کاروں پر مشتمل انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) کے ایک وفد سے سی۔



بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


حب: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے میں بیرونی قوتوں کا عمل دخل ہے ماضی کے مقابلے میں امن وامان کی صورتحال میں آئی ہے کاونٹر ٹیررازم صرف کوئٹہ تک محدود تھی ہماری ڈھائی سالہ دور حکومت نے اسے صوبے تمام اضلاع میں ایکپینڈ کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ہرضلع میں میگا پراجیکٹس کا جال بچایا ۔



نواب بگٹی کو پہاڑوں پر جانے کیلئے کس نے مجبور کیا، ایوب خان سے عمران خان تک بلوچستان سے زیادتیوں کا سب نے اعتراف کیا ذمہ داروں کی نشاندہی کسی نے نہیں کی، اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کو ہمیشہ قربانی کا بکرا بنایاہے اور اپنی اقتدار کی طغیانی تھامنے کیلئے بلوچستانیوں کی بھلی چڑھائی گئی ہے۔



صوبے کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلاتی ہے، بی این پی کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے بی اے پی بنائی گئی ،سردار اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ بلوچستان ہمیشہ سیاسی مقاصد کے حصول اور وسائل کے لوٹ مار کے طور پر استعمال کیاگیاہے ،بلوچستان نیشنل پارٹی کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے باپ پارٹی بنائی گئی بلوچستان عوامی پارٹی کا نام پہلے پاکستان عوامی پارٹی تجویز کیا گیا لیکن پھر اس کو بنانے والوں کو احساس ہوا کہ یہ تو پاپ کہلائی گی اس لئے پھر اسکو باپ بنا دیا۔