حکومت تمام شعبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، ماضی میں ہم نے سی پیک سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


پسنی/گوادر: وزیراعلی بلوچستان جام میرکمال خان نے کہاہے کہ ماضی میں ہم نے سی پیک سے کوئی بھی فائدہ نہیں اٹھایا ہے 2013سے2018تک ہم نے ایک بھی اسکیم حاصل نہیں کیا انہوں نے کہاکہ سی پیک کا ایک وقت تھا جو گزرچکا ہے کیونکہ چاہنیز اب سرمایہ کاری کے موڈ سے نکل کر بزنس موڈ میں آگئے ہیں اور جنوبی بلوچستان کا 120ارب روپے کا پیکج ہے۔



’بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا‘

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں نے بھی ذاتی مفادات کو ترجیح دی اور ایسے وزیر اعظم بھی آئے جو بلوچستان کے بجائے لندن زیادہ گئے اور ایسے صدر آئے جو دبئی زیادہ گئے بلوچستان کم آئے۔



آسٹریلیا کے سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری پر راغب کرینگے، سرمایہ کاری بورڈ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام آسٹریلوی سرمایہ کاروں کوبلوچستان میں سرمایہ کاری پر راغب کرنے اورمختلف مواقع اجاگر کرنے کیلئے ایک ویب نار منعقد کیا گیا، جس میں آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر بابر امین، میلبورن میں قونصل جنرل، سردار عدنان راشد، سڈنی میں قونصل جنرل محمد اشرف، انویسٹمنٹ قونصلر حسن کانجی سمیت آسٹریلین سرمایہ کاراور بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے بڑی تعدد میں شرکت کی۔



بلوچستان کی سیاست میں ریاستی مداخلت کسی بھی صورت قبول نہیں:ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


تربت۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی سیاست میں ریاستی مداخلت کسی بھی صورت قبول نہیں بلوچستان میں قوم پرست و وطن دوست سیاسی کلچر کو ختم کرنے کی اجازت نہیں دینگے بلوچستان وطن دوست و قوم پرست قیادت و سیاست کا محور رہا ہے



فوج کو ٹارگٹ کرنے والے مودی کے ایجنڈے پرکام کر رہے ہیں، نواب ثناء اللہ زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف آف جھالاوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ڈسنہ اوردھوکا دینا نواز شریف کی فطرت میں ہے 10سال پہلے میرے حلقہ احباب نے کہا تھا کہ نواز شریف دھوکہ دے گا لیکن میں نے انکی بات نہیں سنی اور اپنے بیٹے،بھائی،بھتیجے سمیت ساتھیوں کی قربانی دی شہداء زہری کا رتبہ کسی بھی سیاست سے بالاتر ہے اختر شاہی زئی عمران خان کی عدت پوری کئے بغیر ہی پی ڈی ایم میں شامل ہوگئے ہیں اختر مینگل کومشورہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو مینگل نہیں شاہی زئی لکھیں،چیف آف آرمی اسٹاف،فوج اور آئی ایس آئی کو ٹارگٹ کرنے والے مودی کے ایجنڈے پرکام کر رہے ہیں۔



سی پیک: چین کا سات سال میں 25 ارب ڈالر سرمایہ کاری،مقامی سطح پر روزگار کے 70 ہزار مواقع پیدا ہوئے

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:بیجنگ نے کہا ہے کہ سات سال قبل شروع کیے گئے چین پاکستان اقتصادی راہ داری (سی پیک) میں نمایاں پیش رفت ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان میں 25 ارب ڈالر کی براہِ راست سرمایہ کاری ہوئی ہے۔​



بلوچستان میں جنرل مشرف نے آگ لگائی اسکا واحد حل مذاکرات ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدروسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان میں جنرل مشرف کی لگائی گئی آگ کا واحد حل مذاکرات ہے، پی ڈی ایم کی تحریک الیکشن میں ٹھپہ ماری کے خاتمہ کی نویدہے، عوام کوموبلائز کرکے ٹھپہ ماری اورجھوٹ وفریب کی سیاست کو دفن کریں گے، پی ڈی ایم کی تحریک سے بلوچستان کے حقیقی ایشوز اجاگرہورہے ہیں،مرحوم حاجی لعل بخش میرے ایک عظیم ساتھی اور اس کاروان کے سرگرم ومتحرک ورکرتھے۔



ریکوڈک بد عنوانی میں ملوث افراد کے نام سامنے آگئے، امیر الملک مینگل سمیت 26افراد شامل ہیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ریکوڈک معاملے پر نیب کے ریفرنس میں نامزد چھبیس افراد کے نام سامنے آگئے نیب میں ماسوائے ایک سابق نگراں گورنر تمام سیاستدانوں کو کلین چٹ جبکہ بلوچستان حکومت کے تمام سابق افسران نامزد کردیئے گئے روزنامہ آزادی کو حاصل ہونے والی ریفرنس کاپی کے مطابق ریکوڈک معاملے میں ہونے والی مبینہ کرپشن کے کیس میں بلوچستان حکومت کے ایک سابق نگران گورنر امیر الملک مینگل کے سوا دیگر نامزد افراد میں بلوچستان کے سابق چیف سیکریٹری سمیت مائنز اینڈ منرلز بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کے سابق اعلی افسران اور بی ایچ پی اور ٹیتھیان کاپر کمپنی کی مختلف شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے۔



نیب کی بڑی کارروائی، ریکوڈک کیس میں سابقہ حکومتی اہلکاروں سمیت 26 افراد کیخلاف ریفرنس دائر

| وقتِ اشاعت :  


ریکوڈیک منصوبے میں قومی خزانے کو کھربوں روپے  کا نقصان پہچانے والے عناصر بے نقاب، نیب نے 30 سال کے ریکارڈ کی چھان بین کے بعد ملزمان کے خلا ف نا قابل تردید ثبوت اکھٹے کر لیے، حکومت بلوچستان کے سابقہ اعلی عہدیداران سمیت 26 افراد کے خلا ف تاریخی ریفرنس دائر ، ملزمان نے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے قومی مفادات کی دھجیاں اُڑا دیں، بد عنوان عناصر کی وجہ سے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔