تعمیراتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے،جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، صوبائی وزیر مواصلات وتعمیرات میر عارف جان محمد حسنی، چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر سمیت دیگر محکموں کے سیکریٹری اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات عبدالرحمن بزدار اور سیکریٹری مواصلات نورالامین مینگل کی جانب سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔



ن لیگ اور پی پی قیادت جب تک اپنا قبلہ درست نہیں کرینگے اے پی سی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی،سینیٹر کبیر محمد شہی،سینیٹر میر طاہر بزنجو اور سینیٹر کہدہ محمد اکرم بلوچ نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں ہر ادارہ اپنے دائرہ اختیار تک محدود نہیں ہو گا تب تک پاکستان میں استحکام ممکن نہیں،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت جب تک اپنا قبلہ درست نہیں کرینگے تب تک آل پارٹیز کانفرنسوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔



این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ محفوظ ہے، مسنگ پرسنز ایک جماعت کا موقف ہے، لیکن آج وہ خود مسنگ ہے، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ محفوظ ہے اسے کم کرنے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے،مسنگ پرسنز ایک جماعت کا موقف رہا ہے لیکن آج وہ خود ہی مسنگ نظرآرہے ہیں،بلوچستان میں ترقی اورغربت سب سے بڑا مسئلہ ہیں ریاست مخالف لوگ اور مسنگ پرسنز دیگر معاملات ہیں،18ویں ترمیم تب کامیاب ہوتی جب تمام اضلاع کو خودمختار اور مستحکم کیا جاتا۔



پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے طلبہ کی سکالرشپس کے خاتمے کیخلاف ملتان لاہور ارو اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے طلباء کیلئے سکالرشپس اور مخصوص نشستوں کے خاتمے کے خلاف بلوچ طلباء کا احتجاج مزید شدید ہو گیا طلباء کا ملتان میں احتجاج جاری جبکہ گزشتہ روز اسلام آباد اور لاہور میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام ملتان کے احتجاجی طلباء کیساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے۔



اٹھارویں ترمیم پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، بلوچستان سیاسی جماعتیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، اس کے لئے تمام جمہوریت پسند جماعتوں، قوتوں اور سیاسی کارکنوں کو کردار ادا کرنا چاہے،صوبوں کے مضبوط ہونے سے فیڈریشن مضبوط ہوگی،حقیقی فیڈریشن کے لئے سینیٹ کو اختیارات دیئے جائیں۔ ملک میں نیشن ایک نصاب کا نعرہ لگایا جارہا ہے جو آئین کے خلاف ہے صوبوں کو اختیار ہے کہ وہ اپنا نصاب خود بنائیں۔ عوام کی بالادستی چاہتے ہیں قومی مفادات کسی دوسرے ملک کے مفادات کے لئے لڑنا نہیں ہے۔



تمام محکمے ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کا آغازکریں تاکہ ان پر جلد عملدرآمد ہو، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقدہ ترقیاتی امور کے جائزہ اجلاس میں رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل ہائر ایجوکیشن کے اقامتی اداروں، کالجز، پولیٹیکنک انسٹیٹیوٹس اور لاء کالج کی تعمیر کے نئے منصوبوں کے ڈیزائن اور ماسٹر پلاننگ کی منظوری دے دی گئی، ان منصوبوں میں تین بلوچستان ریذیڈنشل کالجز، 17ڈگری کالجز، تین پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹس اور ایک لاء کالج۔



حکومت بلا سود قرضوں کی فراہمی اور سود سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے اقدامات کررہی ہے، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے بورڈکا تیسرا اجلاس منعقد ہوا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات عبدالرحمن بزدار اور بورڈ کے دیگر اراکین اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ سیکریٹری محنت وافرادی قوت سائرہ عطا ء نے اجلاس کے ایجنڈا میں شامل نکات پر بریفنگ دی، اجلاس میں بی ٹیوٹا کو بھرپور طور پر فعال او رمفید بنانے سے اتفاق کرتے ہوئے اتھارٹی کے ایکٹ میں ضروری ترامیم کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس کے دوران بلوچستان میں جاری اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام پر عملدرآمدکی پیشرفت اور متعلقہ امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔



بلوچستان میں ضمانت آسان کام نہیں، صوبائی حکومت نے اظہار رائے اور میڈیا پر کبھی قدغن نہیں لگائی، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ کردار سازی اور ادارے بنانے میں طویل عرصہ درکار ہوتا ہے تاہم کوتاہی اور غفلت اداروں کو کم وقت میں ہی تباہ کردیتی ہے، نظم و ضبط کے بغیر خدمات کا تصور ممکن نہیں بلکہ اس سے قوموں میں بگاڑ آتا ہے، موجودہ صوبائی حکومت نے کبھی اظہار رائے اور میڈیا پر قدغن لگانے کی کوشش نہیں کی ہے، رائٹ ٹو انفارمیشن بل 2019کے تحت میڈیا کو معلومات تک رسائی حاصل ہوگئی ہے، بلوچستان میں صحافت آسان کام نہیں، حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے کردار ادا کررہی ہے۔



ملتان، بلوچ طلباء کا مطالبات کے حق میں احتجاج جاری

| وقتِ اشاعت :  


ملتان: بلوچ طلبا کی جانب سے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کیسامنے لگے احتجاجی کیمپ کو بیس دن بیت گئے مگر حکام کی جانب سے آہنی خاموشی اور بے حسی طاری ہے۔طلبا ء نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی حکام کی جانب سے تاحال ہمارے مسئلے پر کوئی نوٹس نہیں لیا گیا اور نہ ہی حکومت کی طرف سے ہمارے ایشو پر ہمارے ساتھ بات کی گئی۔



مشرف نے بلوچستان میں جو آگ لگائی اسے بجھانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


حافظ آباد: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف نے بلوچستان میں جو آگ لگائی اسے بجھانے کی ضرورت ہے،بلوچستان کے مسائل گولی سے نہیں مذاکرات سے حل ہونگے۔اپوزیشن پارٹیاں اس حکومت کے خلاف تحریک چلائینگی اے پی سی کے اجلاس میں میاں نواز شریف کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت مثبت تبدیلی ثابت ہو گی۔