کورونا وائرس کے تدارک کیلئے سخت فیصلے کئے جائینگے،وفاقی ادارے تعاون کریں،جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وفاقی حکومت سے ایران اور افغانستان سے ملنے والی سرحدوں کو مکمل طور رپر بند کرنے کے لئے متعلقہ وفاقی اداروں کے بھرپور تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی طویل سرحدیں ان دونوں ممالک سے ملتی ہیں اور کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلے کے مطابق ان سرحدوں کی مکمل بندش ضروری ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے سرحدی علاقوں کے عوام کے کاروبار اور انہیں روزمرہ کی اشیائے ضرورت کی فراہمی کے لئے بھی وفاقی حکومت کی معاونت کو ناگزیر قراردیا ہے۔



حکومت نیب کو استعمال کرکے اپنے سیاسی مخالفین اور میڈیا کو دباؤ میں رکھنا چاہتی ہے، بلاول بھٹو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین و رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کرونا وائرس کی وجہ سے پریشانی سے دوچار ہیں، وفاقی کٹھ پتلی حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں کہ وہ عوام کے مسائل حل کرے،وفاقی حکومت کی واحد دلچسپی اپنے کٹھ پتلی راج کو برقرار رکھنا،نیب کو استعمال کرکے اپنے سیاسی مخالفین کو گرفتار کرانا،نیب کو استعمال کرکے میڈیا مالکان کو گرفتار کرانا ہے۔