کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو زرعی شعبے کا ترقیاتی بجٹ صفر تھا جسے موجودہ حکومت نے 8فیصد کر دیا ہے، محکمہ زراعت بلوچستان میں ملازمین کی تعداد پنجاب سے بھی زیادہ ہے، محکمہ زراعت میں بڑی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان میں زرعی ترقی سے متعلق دو روزہ کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔