ای سی سی اجلاس ،آٹا گھی چینی چاول اور دالوں پر سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : ای سی سی نے بحث کے بعد پانچ ضروری اشیاء پر سبسڈی کو جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔وفاقی وزیر خزانہ و محصولات شوکت ترین کی زیر صدارت جمعرات کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب، وفاقی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ وزارت تجارت نے افغانستان اور ایران کے ساتھ باڈر تجارتی انتظامات کے قیام کے لئے ریگولیٹری سپورٹ فراہم کرنے کے لئے ایک سمری پیش کی۔