نوابزادہ جمال رئیسانی سے بابر یوسفزئی ،موسیٰ جان اچکزئی کی ملاقات

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء نوابزادہ جمال رئیسانی سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسف زئی ،کوارڈینیٹر موسیٰ جان اچکزئی نے ملاقات کی ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ہفتے کو نوابزادہ جمال رئیسانی سے وزیراعلیٰ کے ترجمان بابر یوسف زئی اور کوارڈینیٹر موسیٰ جان اچکزئی نے ملاقات کی۔

بلوچستان کی مجموعی صورتحال تشویشنا ک ہے حکومت پر عوام کا اعتماد نہیں ، سراج الحق ۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان کی مجموعی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ، صوبائی حکومت عوامی اعتماد کے شدیدفقدان کا شکار ،اپوزیشن کے علاوہ حکومت میں شامل جماعتیں بھی مایوس ہیں، صوبہ بدانتظامی اور کرپشن کے سمندر میں غوطے کھا رہا ہے۔ایسے دکھائی دیتا ہے عوام بارود کے ڈھیر پر بیٹھے ہیں ، سڑکوں پرحکومت کی رٹ نظر نہیں آتی ، سرکاری چھاؤنیاں تک محفوظ نہیں، بلوچستان میں امن سی پیک کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ کوئٹہ میں قائدین ، کارکنان ، مختلف وفود اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ملک کی مجموعی صورتحال کو بھی خطرناک قرار دیا اور کہا کہ تمام ریاستی وسائل حکمران اشرافیہ کی حفاظت اور بہتری کے لیے استعمال ہورہے ہیں جبکہ قوم کو لاوارث اور لاچار کردیا گیا ہے ، نوجوان مایوس ہیں، بے روزگاری کا طوفان ہے ۔

سانحہ 9مئی میں ملوث عنا صر کیخلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قانونی عمل شر وع ہوچکا ہے، آرمی چیف۔

Posted by & filed under بلوچستان.

راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث عناصر کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قانونی عمل شروع ہو چکا ہے،فوج اپنی طاقت عوام سے حاصل کرتی ہے،فوج اور پاکستان کے عوام کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش ناقابل برداشت اور نا قابل معافی ہے، دشمن قوتیں اور ان کے حامی جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے انتشار پھیلانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

وزیراعلی’ بلوچستان کا زرغون میں فورسز پر حملے کی مذمت

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے زرغون کے علاقے میں سیکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مزمت کی ہے اور افسوسناک واقعہ میں تین سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ساحل وسائل کی دفاع کیلئے حقیقی سیاسی جماعت کا قیام ناگزیرہے،ڈاکٹر اسحاق بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

خاران:  نیشنل پارٹی ضلع خاران کے ضلعی اور تحصیل کابینہ منتخب ہوئے اجلاس کی صدارت نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حبیب اللہ نے کی جبکہ اجلاس کے مہمان خاص مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ تھے۔اجلاس سے ضلع کے نو منتخب صدر چیف آف المرک میر کے ڈی بلوچ ، جنرل سیکرٹری محمد یونس بلوچ ، سینئر نائب صدر شعیب مسکان زئی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبد الروف شاہوانی ، رابطہ سیکرٹری خورشید عالم بلوچ ، سیکرٹری اطلاعات شاہ فیصل کبدانی ، سوشل میڈیا سیکرٹری واجہ امان بلوچ ، خازن حاجی محمد علم قمبرانی ، لیبر سیکرٹری شاہ میر فقیرزئی ، یوتھ سیکرٹری سونو بلوچ ، خواتین سیکرٹری پروین بلوچ منتخب ہوئے۔

سراج قافلے پر خود کش حملہ آوور کی شناخت ہو گئی تعلق کوئٹہ سے ہے ، مقدمہ درج ۔

Posted by & filed under بلوچستان.

ژوب : بلوچستان کے ضلع ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش دھماکا کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہو گئی، ہلاک ہونے والا دہشتگرد کوئٹہ کا رہائشی تھا اور اس کے اہلخانہ کا پتہ لگایا جارہا ہے۔

مرحوم عبد الرحیم خان مندوخیل نے پشتونخوا وطن کے ملی وحدت کیلئے ناقابل فراموش جدوجہد کی ،خوشحال خان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  پشتون افغان قومی سیاسی تحریک کے عظیم رہنما عبد الرحیم خان مندوخیل کی چھٹی برسی کا جلسہ عام کوئٹہ میں پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس سے پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنماوں رضا محمد رضا، قادر آغا، عیسی روشان ، یوسف خان کاکڑ، ایم پی اے… Read more »

بلوچستان کے طلباء کو پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بے دخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،بلوچستان بار کونسل

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں پنجاب یونیورسٹی میں بلوچ طلباء پر ایک طلبہ تنظیم کے مسلح افراد کی جانب سے حملہ طلباء کو زخمی کرنے اور لاہور پولیس کی جانب سے ملزمان کی پشت پناہی اور بلوچ طلباء کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان کے طلباء کو پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بے دخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وز یر اعلیٰ بلوچستان قدوس بز نجو پیپلز پارٹی میں شمو لیت نہیں کر رہے ،ترجمان حکومت بلوچستان۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  حکومت بلو چستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 34 ویں نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد کا سہرا وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں مخلوط صوبائی حکومت کو جاتاہے،کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھنا حکومت بلوچستان کا وژن ہے ،وزیر اعلیٰ بلو چستان پیپلز پارٹی میں شمولیت نہیں کررہے ،میر عبد القدوس بزنجو اور آصف علی زرداری کی ملاقات معمول کی تھی ، وزیر اعظم بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو وزیر اعلیٰ بلو چستان کے کوآرڈینیٹر میر اجمل کرد اور امیرالدین آغا کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی ۔

ینگ ڈاکٹرز نے پھر سے احتجاج کیلئے تیاریاں شروع کردیں ۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے اپنے مطالبات کے حق میں اور ڈاکٹروں کو درپیش مسائل کے تدارک کیلئے تین جون 2023ہفتہ کو دن 12بجے پی جی ایم آئی ہسپتال میں جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوگا اور اجلاس میں روکنیت سازی سمیت دیگر امور بھی زیر بحث لاتے ہوئے اہم فیصلے کر کے میڈیا کے توسط سے حکومت تک پہنچائینگے ترجمان ڈاکٹر عارف خان کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ڈاکٹروں کی 3000 خالی آسامیوں کو پبلک سروس کمیشن نہ بھیجنا اور بار بار کنٹریکٹ / ایڈہاک بنیادوں پر تعینات کرنا سمجھ سے بالاتر ہے جو کہ بیروزگار ڈاکٹروں کے ساتھ سراسر ظلم ہے اور مستقبل قریب میں ڈاکٹر بننے کی خواہش رکھنے والے طلبہ و طالبات کیلئے باعث تشویش ہے۔