گوادر کے 115میں سے صرف 44ہاؤسنگ اسکیمیں درست ہیں ،ڈی جی نیب بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: قومی احتساب بیورو بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل عابد جاوید نے کہا ہے کہ گوادرمیں115میں صرف 44ہاؤسنگ اسکیمیں درست ہیں ،گوادر کی ہاؤسنگ اسکیموں کا ریکارڈ قبضے میں لیکر سپریم کورٹ کے حکم پر فرانزک آڈٹ کرایا جائیگا۔

مستونگ ، چاغی سے دو افراد کی لاشیں برآمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: مستونگ اور چاغی سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔لیویز کے مطابق مستونگ کے علاقے درینگڑھ کے قریب کانک روڈ پر کلی سید عالم سے 25سالہ نوجوان کی لاش ملی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیاگیا ہے۔

شہید تاجروں کے لواحقین کی ہرممکن معاونت کرینگے، سلیم کھوسہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے کہاہے کہ کراچی میں چینی قونصلیٹ حملے میں شہید ہونیوالے تاجر حاجی نیاز محمد اور ان کے بیٹے ظاہر شاہ کے حوالے سے نہ صرف سندھ حکومت سے رابطہ کیاگیاہے بلکہ صوبائی حکومت شہداء کے خاندان کی ہرممکن معاونت کریگی ۔

سازش کے تحت میرے حلقہ انتخاب میں حالات خراب کئے جا رہے ہیں،نواب اسلم رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: چیف آف ساراوان سابق وزیراعلیٰ اور رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت میرے حلقہ انتخاب میں حالات خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے اور جو لوگ اس کے پس پردہ کارفرما ہیں اور ان سازشوں میں مصروف عمل ہیں ۔

نوجوان علم حاصل کرکے ہی قوم و سرزمین کا دفاع کرسکتے ہیں ، بی این پی

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان اپنے قومی تشخص کو برقرار رکھنے کیلئے حصول علم پر توجہ دیں ،کتب دوستی کو فروغ دیکر ہی ہم بلوچ سرزمین کا دفاع کرسکتے ہیں ۔

چیئر مین سینٹ کی کوششیں کامیاب،بلوچستان حکومت میں اختلافات ختم ،قدوس بزنجو اور سرفراز ڈومکی نے استعفیٰ واپس لے لیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو اورصوبائی وزیر سردار سرفراز ڈومکی نے اپنے استعفے واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے حلقہ انتخاب ہی ہماری بنیاد ہیں وہاں پرمداخلت سے ہمیں تکلیف ہوتی ہے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحفظات دور کردیئے ہیں ۔ 

چینی قونصلیٹ پر حملے میں ملوث افراد کے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل نہیں،اختر مینگل

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ چینی قونصل خانہ پر حملے میں ملوث افراد کے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل نہیں من گھڑت پروپیگنڈے سے سچ کو چھپایا نہیں جاسکتا ۔

صوبے کے مالی بحران سے نمٹ رہے ہیں،سی پیک کے تحت بلوچستان میں مزید سر مایہ کاری کیلئے چین سے بات کریں گے،صوبائی وزراء

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : صوبائی وزیر اطلاعات ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت بلوچستان میں مزید سرمایہ کاری کیلئے صوبائی حکومت چین سے بات کریگی ۔بلوچستان میں مالی بحران سے نمٹ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونین کی تقرریوں سے متعلق کیس بلوچستان ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔