وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کے وارنٹ گرفتاری جاری

| وقتِ اشاعت :  


سیشن کورٹ لاہور نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔نجی کمپنی نے معاون خصوصی شہبازگل کیخلاف دعویٰ دائرکررکھا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے آج دعوے پر سماعت کی۔



حقائق مسخ نہیں ہونے دیں گے، وزیر داخلہ مذاکرات سامنے لائیں: ترجمان کالعدم ٹی ایل پی

| وقتِ اشاعت :  


کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ مذاکرات سامنے لائیں اور ہمارا مؤقف بھی سامنے رکھا جائے، ہم حقائق مسخ نہیں ہونے دیں گے۔ترجمان کالعدم ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے تصویر کا ایک رخ نہ دکھایا جائے، ہمارا پہلے دن سے ایک ہی مطالبہ تھا کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے، باقی مطالبات حکومتی تصادم کے باعث سامنے رکھے گئے۔



زرداری، گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ملتوی

| وقتِ اشاعت :  


احتساب عدالت اسلام آباد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ملتوی کر دی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے نیب ریفرنس پر سماعت کی۔



سندھ اور مکران کے ساحل پر سونامی کا خطرہ

| وقتِ اشاعت :  


سندھ اور مکران کے ساحل پر سونامی کا خطرہ منڈلا رہا ہے کیونکہ 1945 میں مکران کے ساحل سے تباہی پھیلانے والا سونامی ٹکرایا تھا جس کے بعد اب ماہرین خبردار کررہے ہیں کہ یہ آفت اب اپنا قدرتی ٹائم اسکیل مکمل کرچکی ہے اور مکران کے سمندر میں موجود سبڈکشن زون کافی سرگرم ہے جو شدت پکڑ رہا ہے۔



فوجی بغاوت کے بعد نظر بند سوڈان کے معزول وزیراعظم کو رہا کردیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد معزول کیے گئے وزیراعظم عبداللہ حمدوک گھر واپس آگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عبداللہ حمدوک کے دفتر کی جانب سے ان کی گھر واپسی کی تصدیق کی گئی ہے، انہیں ملک میں فوجی بغاوت کے بعد نامعلوم مقام پر نظر بند کیا گیا تھا اور کابینہ کے متعدد اراکین کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔