آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی

| وقتِ اشاعت :  


آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، پاکستانی فاسٹ بالر شاہین آفریدی تین درجے بہتری کے بعد ٹاپ 5 میں آگئے۔حسن علی رینکنگ میں پہلی بار گیارہویں پوزیشن پر پہنچ گئے، بلےبازوں میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 8واں نمبر پر آگئے ہیں۔



پاکستان نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلادیش کو شکست دے دی

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر چٹاگانگ ٹیسٹ میں فتح حاصل کرلی۔آج میچ کے آخری روز جب پاکستان نے اپنی اننگز شروع کی تو اس کی پہلی وکٹ 151 رنز پر گرگئی اور عبداللہ شفیق 73 رنز بناکر   مہیدی حسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ 



ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز، محمد یوسف کو اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

| وقتِ اشاعت :  


ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز میں پاکستان ٹیم کا کوچنگ سیٹ اپ عارضی ہوگا۔مصباح الحق اور وقار یونس کے جانے کے بعد پاکستان ٹیم کا عارضی کوچنگ سیٹ کام کر رہا ہے جب کہ ثقلین مشتاق اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ہیں۔



مسلم کلب چمن نے یوفون 4Gبلوچستان فٹبال کپ جیت لیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  مسلم کلب چمن نے بلوچ کلب کوئٹہ کو فائنل میچ میں شکست دے کر یوفون 4G بلوچستان فٹ بال کپ ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ فائنل کا سنسنی خیز مقابلہ ہزاروں فٹ بال شائقین نے ایوب اسٹیڈیم میں دیکھا جبکہ ملک بھر میں موجود لاکھوں دیگر شائقین نے یہ مناظر براہ راست پی ٹی وی اسپورٹس پر دیکھے۔ مسلم کلب چمن نے آغاز ہی سے میچ پر اپنی گرفت بنائے رکھی۔ مسلم کلب چمن کے کھلاڑی محمد حنیف نے میچ کے ساتویں منٹ میں ہی مخالف ٹیم کی دفاعی لائن عبور کرتے ہوئے گول اسکو ر کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔