کچھی: ضلع کچھی اور ضلع سبی کے علاقوں میں خفیہ اداروں کی معلومات کی بنیاد پر جرائم پیشہ ور افراد کے خلاف تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں گرینڈ اپریشن کیا گیا
کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکر ٹری روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے حقیقی رہنماء ہیں وہ نہ صرف صرف خود ایک پڑھے لکھے نوجوان ہیں بلکہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور قائد جمہوریت شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے سیاسی وارث بھی ہیں۔
کوئٹہ:نگراں صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار اعجاز احمد جعفر نے کہا ہے کہ جنگی بنیادوں پر حکمت عملی اپنا کر بی واسا اپنا ریوینیو بڑھائے اور کوئٹہ کے شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر پانی کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی واسا کے مینجنگ ڈائریکٹر حامد لطیف رانا اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کیوسپ محمد عمران درانی کی جانب سے دیے گئے ۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے راہشون سردار عطااللہ خان مینگل کی دوسری برسی کی مناسبت سے منعقدہ عظیم الشان جلسہ عام میں عوام کی شرکت پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے ایک بار پھر پارٹی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا بلوچ اور بلوچستانی عوام پارٹی کو نمائندہ جماعت گردانتے ہیں ۔
بلوچستان کے مسائل اتنے زیادہ ہیں کہ انہیں حل کرنے کے لیے ایک طویل عرصہ چاہئے۔ صرف ایک حکومت آکر بلوچستان میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں لاسکتی، بلوچستان کو خوشحالی اور معاشی ترقی کی طرف لے جانے کے لیے ایک مکمل معاشی پلان اور اس کا تسلسل یقینی ہوناچاہئے لیکن بدقسمتی سے ہر نئی حکومت بلوچستان کی محرومیوں، پسماندگی سمیت سیاسی مسائل حل کرنے کے حوالے سے بڑے دعوے کرتی ہے ۔
حکومت کے وعدے وفا نہ ہوسکے، اسلام آباد، کراچی، لاہور،کوئٹہ، پشاور سمیت ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جوں کا توں ہے، بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہو گیا ہے۔