|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2021

چاپان کی حکومت نے ٹوکیو اولمپکس غیر ملکی تماشائیوں کے بغیر کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اولمپکس کو غیر ملکی تماشائیوں کے بغیر کروانے کا فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث کیا گیا۔

خیال رہے کہ ٹوکیو اولمپکس ایک سال کی تاخیر سے 23 جولائی تا 8 اگست منعقد ہوں گے۔

ٹوکیو اولمپکس میں 10 لاکھ سے زائد غیر ملکی تماشائیوں کی آمد متوقع تھی تاہم عالمی وبا کے باعث گزشتہ برس ہونے والے اولمپکس مقابلے ملتوی کر دیے گئے تھے۔