|

وقتِ اشاعت :   September 9 – 2021

لوزان: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی )  نے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت  نہ کرنے پر شمالی کوریا کی رُکنیت معطل کردی۔ ،انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس باخ کا کہنا ہے کہ  ٹوکیو اولمپکس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے شمالی کوریا کی رُکنیت معطل کردی گئی ہے۔

آئی او سی کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی آئی او سی سے معطلی 2022 کے آخر تک برقرار رہے گی ۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا نے کورونا کی صورتحال کے سبب اپنے ایتھلیٹس اولمپکس میں نہیں بھیجے تھے۔