|

وقتِ اشاعت :   September 24 – 2021

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین کی ہراسگی کے خلاف پورے معاشرے کو کھڑا ہونا ہو گا۔

لاہورمیں قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ اس بات پر افسوس ہے کہ مینار پاکستان پر ویڈیو بنائی جاتی رہی لیکن کسی نے روکا نہیں۔

اسلام نے ابتدا ہی سے وحدانیت کے ساتھ معاشرے میں امتیازی قوانین کا خاتمہ کیا،عورت کو سب سے پہلے وارثت میں حصہ دینے سمیت دیگر حقوق اسلام نے ہی دیئے۔

مغرب انسانی حقوق کی صرف باتیں ہی کرتا ہے، بہت سارے امور پر عمل نہیں کرتا، محترمہ فاطمہ جنا ح تحریک آزای کے ہر قدم پر قائداعظم کے ساتھ ساتھ رہیں۔
معاشرے میں عور ت کو کمزور سمجھا جاتا ہے،قوانین کے ساتھ ہمیں معاشرے کو ٹھیک کرنے کیلئے محنت کرنا پڑے گی،خواتین کو اگر وراثت نہ ملے تو یہ بہت بڑا مسئلہ ہے۔