|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2021

وزيراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اپوزيشن سے مذاکرات کا ٹاسک سونپ دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کے عمل کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ حکومت مشاورت سے انتخابی اصلاحات کو جلد حتمی شکل دینا چاہتی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم نے نیب قوانین میں ترمیم کےمعاملے پر اپوزیشن سے بات چیت کیلئے اسپیکر آفس کو ٹاسک دیدیا جس کے بعد اسد قیصر انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین میں ترامیم پر اپوزیشن سے رابطہ کریں گے۔