|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2023

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے کمال مہربانی سے ہمیں دو ارب ڈالر مزید دیے ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک معاشی چیلنجز سے گزر رہا ہے، سعودی عرب نے کمال مہربانی سے ہمیں دو ارب ڈالر مزید دیے ہیں، یو اے ای نے بھی ہمیں ایک ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے، آئی ایم ایف کی یہ بھی شرط پوری ہوگئی، اس کے باوجود زرمبادلہ کی صورتحال بہت نازک ہے۔

شہباز شریف نے ٹریفک حادثے میں جاں بحق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مفتی عبدالشکور انتہائی ایماندر اور ملنسار انسان تھے، ہم نے موجودہ حالات کے پیش نظر کابینہ ارکان کی تنخواہ سرنڈر کرنے کا فیصلہ کیا، مفتی عبدالشکور نے مجھے کہا میرا گزارہ اس تنخواہ کے بغیر گزارہ نہیں، گزشتہ سال حج کے بہترین انتظامات ہوئے اسکا سہرا مفتی عبدالشکور کے سر ہے۔