|

وقتِ اشاعت :   September 9 – 2023

کوئٹہ : نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے جانی بیٹی سے 6فٹبالرز کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے کھلاڑی سی ایم گولڈ کپ کوالیفائر کھیلنے سبی جارہے تھے۔

وزیراعلی نے کمشنر سبی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر تے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مغوی کھلاڑیوں کی باحفاظت واپسی کے لئے تمام وسائل برؤے کار لائے جائیں وزیراعلی کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو کھلاڑیوں کی بازیابی کی کاروائی کے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت ہے کہ کھلاڑیوں کی بازیابی کو یقینی بنانے کے لئے مربوط کوششیں کی جائیں صورتحال کے مطابق ایف سی کی معاونت بھی حاصل کی جائے، ایف سی لیویز اور پولیس پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائیں وزیراعلء نے کہا ہے کہ کھلاڑی ہمارا سرمایہ ہیں انکی سلامتی اولین ترجیح ہے نگران وزیراعلیٰ نے کھلاڑیوں کی جلد اور بحفاظت بازیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔