|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2024

جرمنی سے 6 ہزار کلو میٹر کا طویل سفر طےکرکے پاکستان اور جرمنی کی مضبوط دوستی کا پیغام لے کر کوئٹہ پہنچنے والے بڈی بئیر کے وجود کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

کوئٹہ میں پاکستان جرمنی دوستی کی یاد میں نصب بڈی بئیر کے وجود کو خطرے کا سامنا ہے ،،بڈی بئیرکاحفاظتی گرل،لائٹس اور نام کی تختی کونامعلوم افراد اکھاڑکرلےگئے،،چوری کے خدشے کے پیش نظر بڈی بئیر کو محفوظ مقام پرمنتقل کردیا گیا۔

کوئٹہ میں زرغون روڈ پر پاکستان جرمنی 70سالہ فرنڈشپ کی یاد میں نصب بڈی بئیرکاحفاظتی گرل غائب ہوگیا ہے ،،اس سے قبل بڈی بئیر کے ساتھ نصب پاکستان جرمنی کے قومی پرچموں ، خوبصورتی کے لئے نصب لائٹس اور نام والی تختی کو نامعلوم افراد اکھاڑکرلےگئے تھے،،،ذرائع اعزازی قونصل جنرل کے مطابق بڈی بئیر کےچوری ہونے کے خدشہ کے پیش نظر بڈی بئیر مجسمے کو محفوظ مقام پرمنتقل کردیا گیا۔۔

 

کوئٹہ شہر کے وسط میں زرغون روڈ پر واقع پی پی او چوک پرکوئٹہ میٹروپلیٹن کارپوریشن اور جرمن قونصل خانے کی جانب سے 7 اگست 2023 کو جرمنی میں دوستی کی علامت بڈی بئیر کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا،، مجسمے کی تنصیب کے لئے اس وقت باقائدہ تقریب کا اہتمام ہوا۔۔۔

جرمن فرینڈ شپ اسکوائر اوربڈی بئیرکی تنصیب کے افتتاحی تقریب میں جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز،اس وقت کے ایڈمنسٹریٹر کیو ایم سی عبدالجباربلوچ اور بلوچستان میں جرمنی کے اعزازی قونصل مرادبلوچ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی تھی۔۔

تقریب میں متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کو 70سال ہوچکے ہیں،دونوں ممالک کےدرمیان مضبوط دوستی کوجاگر کرنےکے لئےچوک کانام بھی تبدیل کرکے کوئٹہ-برلن فرینڈ شپ اسکوائر رکھا گیا ہے،

اس موقع پر کراچی میں تعینات جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کا کہنا تھا کہ70 سالہ تعلقات کی یاد میں بڈی بئیرنصب کیاگیا، انہوں نے دوستی کی نشانی بڈی بیئر کی تنصیب پر خوشی کا اظہار کیا ،،،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے برلن،واشنگٹن اورنیویارک سمیت مختلف شہروں میں بڈی بئیرنصب کئےگئے ہیں، ،بڈی بیئر کی کوئٹہ میں تنصیب پاک جرمن دوستی کےلئےاہمیت کی حامل ہے،انہوں نے بڈی بیئر کی تنصیب اور چوراہےکا نام کوئٹہ-برلن فرینڈ شپ اسکوائررکھنے پر ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کا شکریہ ادا کیا تھا۔


کوئٹہ میں سول سوسائٹی کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ریڈ وزن کے قریب سیف سٹی کیمروں کے باوجود ایسے واقعات کاپیش آنا باعث تشویش ہے، یہ صرف گرل یا وہاں پر نصب اشیاء کی چوری کا معاملہ نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات اور دوستی سے بھرپور جذبات کا بھی ہے،،،،کیونکہ بڈی بئیر دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی علامت ہے،،یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور صوبائی حکومت پاک جرمی دوستی کے حامل بڈی بئیر کی حفاظت کے لئے اقدامات کرے۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *