|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2024

کوئٹہ :کوئٹہ تفتان روٹ کے بس ٹرانسپورٹرز نے اپنی ٹرانسپورٹ سروس اپنے اجتماعی جائز و تعمیری مطالبات کے حق میں اپنی ٹرانسپورٹ احتجاجاً غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنیکااعلان کردیاکوئٹہ پر، آج جمعہ 19 اپریل سے کوئٹہ تفتان روٹ کے تمام ٹرانسپورٹ کمپنی مالکان نے اپنے ایک مشترکہ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کمپنی مالکان نے کہاہمارے روٹس ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کی جانب سے غیرمعینہ پہیہ جام کااعلان اس بناء پر کیاگیاہے کہ نیشنل ہائی وے پر امن امان قائم رکھنے کیلئے حکومت بلوچستان اور متعلقہ حکام کی جانب سے روٹ ٹرانسپورٹ کیخلاف یکطرفہ اورسخت ایس او پیزجاری اور لاگو کرنیکی کوشش کی گئے ہیں جن پر عمل درآمدکرنامشکل اورمحال ہیں کیونکہ ہمارے روٹ سے منسلک علاقوں پرکم آبادی کی وجہ سے لوکل سواری نہ ہونے کے برابرہے

اور ان لوکل سواریوں کیلئے بھی رخشان ڈویژن کے ہر علاقہ کیلئے اپنی اپنی لوکل ٹرانسپورٹ پہلیسے چل رہی ہیں جبکہ ہماری تفتان انٹر نیشنل بارڈر کیلئے گزشتہ پچاس سے ساٹھ سالوں سے جوٹرانسپورٹ چل رہی ہیں اسکا دارومدار ایران وغیرہ ممالک پرجانے اور وہاں سے آنیوالے قانونی دستاویزات پاسپورٹ ویزا رکھنے والے مسافروں کی ٹرانسپورٹیشن پر منحصرتھااورہیں اس طرح یک طرفہ بنائے جانیوالے ایس او پیز سے ہمیں توپابندکرنیکی کوشش کی جا رہی ہے کہ ہم پاسپورٹ ویزہ پرجانیوالے مسافروں کو اپنے کوچزمیں سوار نہ کریں حالانکہ ہمارے روٹ کے اکثریتی سواری اور روزگار و کاروبارکااہم ذریعہ معاش انہیں مسافروں کی بدولت ہے جہاں تک سیکورٹی کامسئلہ ہے یہ ریاست کی ذمہ داری ہے اگر مطالبات اور تجاویز پرعملدرآمدنہیں کیاجاتاتو مجبوراََ پرامن احتجاج جاری رہے گا

دریں اثناء اس موقع پر چیرمین مشترکہ بلوچستان بس ٹرانسپورٹ محمود خان بادینی نے کہاکہ اس سارے معاملے میں ہم بحثیت شہری تعاون کے مکلف ہیں ہم تو عرصہ درازسے اپنے مطالبات اور تجاویز کو متعلقہ حکام کے سامنیباباربذریعہ ملاقات اور بذریعہ سوشل وپرنٹ میڈیاء آگاہ کرتے رہیں اور رکھے گئے ہے کہ امن امان قائم کرنے کے بناپر نیشنل ہائی ویز پر تمام متعلقہ حکام کی پیٹرولنگ موبائل گشت بڑھایاجائے ضرورت پڑھنے پر ہرایک مسافر بس کواس کے دورانیہ سفر میں صرف ایک بار چیکنک کیلئے کھڑاکیاجائے اور اسی طرح تفتان سے آتے ہوئے کوچز کواینٹی سمنگلنگ کینام پرجوکسٹم حکام کا کام ایکٹ ہیں وہ بھی ایک بارچیکنگ کیلئے روکھے لیکن عرصہ سے ہماری ایک بھی نہیں سنی گئی بلکہ اینٹی سمنگلنگ کازور بارڈر زیرو پوائنٹس کے ہمارے نیشنل ہائی وے تفتان روٹ پر درجنوں اینٹی سمنگلنگ کی چیک پوسٹس بنائی گئی ٹرانسپورٹرز کااختلاف بار بار چیکنگ کے طریقہ کار سے متعلق ضرورہیں لہذا ٹرانسپورٹرزکیجائز مطالبات کو تسلیم کرکے ایسے ایس او پیز جاری کئے جائے خواہ وہ امن امان سے متعلق ہوں یااینٹی سمنگلنگ سے متعلق ہوسب کے مفادمیں قابل قبول نہ کہ کسی کے کاروبار پرقدغن کے مترادف ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *