|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2024

کوئٹہ : کوئٹہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد نے کہا کہ پولٹری فارم والے بغیر رجسٹرڈ ڈیلرز سے مرغی خرید کر شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پولٹری فارم کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے ایف آئی اے اور ایف بی آر کو لیٹر ارسال کردیامتعدد پولٹری فارم مالکان پنجاب میں مافیاز اور بغیر رجسٹرڈ ڈیلرز سے مرغی خرید کر کوئٹہ کے مافیاز پر مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں ضلعی انتظامیہ اور ایف بی آر اور ایف آئی مل کر ان مافیاز کے خلاف کاروائی کریگی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ایف آئی اور ایف بی آر حکام کو لیٹر میں ان کے خلاف کاروائی کی استدعا کی ہے مافیاز کی وجہ سے مرغی کی قیمت بڑھ کر 840 تک جا پہنچی کام حوالہ ہنڈی کے ذریعے ہورہا ہے۔ جو کہ بغیر پاکستانی ٹیکس جمع کیے غیر قانونی طریقے سے ہورہا ہے۔

بار بار پولٹری فارم مالکان کو بلا کر وارننگ جاری کیے ہیںپولٹری فارم ایسوسی ایشن اور دکانداران ایسوسی ایشن کے ساتھ اجلاس کیے ہیں لیکن وہ ان فیصلوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

دریں اثناء پولٹری مالکان نے حکومتی نرخ کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنی دکانیں بند کردی ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں مرغی زیادہ قیمت پر مل رہی ہے سرکاری ریٹ پر فروخت نہیں کرسکتے ہیں۔

انتظامیہ کے الزامات حقائق کے برعکس ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے مرغی کے زائد قیمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو لیٹراور پولٹری شاپس کو نیا نرخ دینے پر پولٹری شاپس ما لکان برا مان گئے انتظامیہ اور پولٹری فارم مالکان آمنے سامنے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مرغی کے زائد قیمتوں کا نوٹس لینے ایف آئی اے کو لیٹراور پولٹری شاپس کو نیا نرخ دینے پر پولٹری شاپس ما لکان برامان گئے کوئٹہ پولٹری فارم مالکان نے احتجاجا اپنی دکانیں بند کر دی کوئٹہ مرغی زیادہ قیمت پر مل رہی ہے تو وہ اسے کم قیمت پر کیسے بیچ سکتے ہیں ضلعی انتظامیہ نے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *