معاشرتی خرابیوں کے نظام تعلیم پر اثرات

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

پچھلے کچھ ایام سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا واقع معاشرے میں ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ پاکستانی معاشرے میں کوئی ایسا شخص نہیں جسے اس واقعہ کا علم نہ ہو۔ اب تو یہ واقعہ بین الاقوامی سطح پر بھی خبروں کی گردش میں ہے۔ اس واقعہ کے مطابق یونیورسٹی کے چیف سکیورٹی آفسر، ڈائریکٹر فنانس، پروفیسرز اور کچھ طلباء و طالبات کا نام آیا ہے کہ وہ یونیورسٹی کے اندر منشیات کا کام کرتے تھے اور ان کے پاس سے تقریباً 5500 غیر اخلاقی ویڈیوز بھی موصول ہوئی ہیں۔ اسی بنیاد پر پورے معاشرے میں ایک گو مگو کی کیفیت ہے۔

لیڈر شپ اور اسکی ذمہ داری

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

کسی بھی قوم کی ترقی کا انحصار اس کی لیڈر شپ پر ہوتا ہے جس کے بغیر ترقی کی اْمید ایک خواب ہی ہو سکتی ہے۔ہر انسان کے اندر اللہ تعالیٰ نے کچھ خاص خصوصیات اور صلاحیتیں رکھی ہیں۔کسی میں سائنسدان بننے کی صلاحیت پائی جاتی ہے ،کوئی فصیح و بلیغ خطیب بننے کی اہلیت رکھتا ہے۔کوئی اچھا طبیب بننے کی استعداد رکھتا ہے تو کسی میں لیڈر بننے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ہر انسان کسی ایک جیسی خوبی کا مالک نہیں ہوتاہر ایک کی اپنی انفرادی خصوصیات اور صلاحیتیں ہوتی ہیں۔یہ طے شدہ حقیقت ہے کہ کسی بھی میدان میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ انسان اپنے اندر موجود خصوصیات یا صلاحیتوں سے آگاہ ہو۔انسان اپنی صلاحیتوں سے آگاہی حاصل کر کے کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔آج ہمارے معاشرے کے لوگوں کی ناکامی کا نصف سبب اپنی صلاحیتوں کی پہچان کے بغیر ہی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں وقت ضائع کرنا ہے۔ہمارے ملک کے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کام کرنے والوں پر ذرا غور کیا جائے تو حقیقت عیاں ہوتی ہے کہ بہت سے لوگ اپنی استعداد کے مخالف شعبے میں محنت کر رہے ہیں