جی ٹی اے بلوچستان کے زیراہتمام 22 نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ کے حق میں اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے زیر اہتمام 22نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار میں پیر کو اساتذہ کا احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس میں صوبے بھرسے آئے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

وومن یونیورسٹی شعبہ فارمیسی کی طالبات کا مظاہرہ، انتظامیہ نے پولیس کوطلب کرکے گیٹ بند کردیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سرداربہادر خان وومن یونیورسٹی میں طالبات کا فارمیسی کے شعبے کیلئے این اوسی اورسہولیات نہ ملنے کے خلاف 250سے زائد طالبات کااحتجاج ،انتظامیہ نے گیٹس بند کرکے طالبات کو اندر محصور کردیا ،مظاہرین کامطالبہ ہے کہ یونیورسٹی کو این او سی حاصل نہیں اگر ہم ڈگری مکمل کرتے ہیں توہمیں لائسنس نہیں ملے گا طلباء کا5سال ضائع ہوجائیںگے مظاہرین نے مطالبات کے حل کیلئے ایک ماہ کی مہلت دیدی۔

ہمیشہ بلوچ قومی حقوق کی بات کی لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آواز بلند کرتے رہینگے،بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام رخشانی اسٹریٹ کلی گو ھرآباد سر یاب میں شمو لیتی پرو گرام منعقد ہوا جس میں درجنوں افراد نے بی این پی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا ۔ پروگرام سے پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری ، ملک محی… Read more »

انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ،ضلعی انتظامیہ کوئٹہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی اور تمام بچوں تک حفاظتی قطروں کی رسائی کو ممکن بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کے دیگر انتظامات اور ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے کوئی کسر چھوڑی نہیں رکھی جائے گی۔حالیہ انسداد پولیو مہم اہمیت کا حامل ہے کیونکہ گرمیوں کی وجہ سے دیگر علاقوں سے ہزاروں لوگ کوئٹہ آئے ہیں جس سے وائرس کے پھیلاؤ اور بچوں کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے افتتاح اور ٹیموں کی مانیٹرنگ کے موقع پر کیا۔

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کیلئے اعلان کردہ رقم بھی فراہم نہیں کی ، این ای سی میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ حتمی ہے ، قدوس بزنجو ۔

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ:  وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اعلان کیا ہے کہ و فاقی حکومت کے عدم تعاون کے رویہ کو دیکھتے ہوئے این ای سی میں شرکت نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ،مجھ سمیت صوبے سے نیشنل اکنا مک کونسل کا کوئی بھی ممبر اسلام آباد میں منعقد ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت نہیں کریگا۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے حوالے سے جو بھی یقین دہانیاں اور وعدے اب تک کئے ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے یہ رویہ انتہائی مایوس کن صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے حتی کہ وزیراعظم کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے اعلان کردہ دس ارب روپے بھی فراہم نہیں کئے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی سے لا تعلقی کا اعلان، زرداری جب یاد کرینگے تو ساتھ بیٹھیں گے، سردار یار محمد رند۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  سینئر سیاستدان رکن صوبائی اسمبلی سر داریارمحمد رندنے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے لا تعلق ہوں،آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل دوستوں کی مشاورت سے طے کرونگا،سابق صدر آصف علی زرداری سے ذاتی مراسم ہیں لیکن ابھی انکے پاس رش ہے ۔

فوجی تنصیبات پر حملوں کا ذمہ دار عمرا خان ہیں، تحریک انصاف کا حال ق لیگ والا ہوگا، غفورحیدری۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پورا ہوتے ہی انتخابات کے اعلان کے لیے تیار ہیحکومت کی ابھی تک یہی سوچ ہے کہ آئینی مدت مکمل ہوتے ہی نگران حکومتیں بنیں گی۔

پیپلز پارٹی کے پاس ملک کے تمام بحر انوں کا حل مو جو د ہے، چنگیز جمالی۔

Posted by & filed under بلوچستان.

مستونگ: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت جو بلا رنگ، نسل مذہب، زبان اور ہر قسم تعصبات سے بلاتر ہوکر متوسط طبقے کی حقوق کے حصول کیلئے جمہوری جدوجہد کی ایک طویل تاریخ رکھتی ہے،قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کا مشن ملک کو عالمی سطح پر طاقتور اور علاقائی سطح پر ایشن ٹائیگر بنانا چاہتے تھے۔

کو ئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ۔ عوام شدید گرمی میں مشکلات کا شکار۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور مکران ڈویژن سمیت بلوچستان بھر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری سب سے زیادہ 20گھنٹے اور کم سے کم 4گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے،کیسکو نے منطق اپنایاہے کہ بلوچستان کیلئے وافر مقدار میں بجلی موجود ہیں لیکن جہاں ریکوری 90فیصد وہاں کم لوڈشیڈنگ اور جہاں 90فیصد سے ریکوری کم… Read more »

وومن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی ایماء پر طالبات پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے، نیشنل پارٹی۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوموار کے روز سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے طالبات نے اپنے جائز مطالبات پراحتجاج کیا تو وائس چانسلر نے پولیس کی بھاری نفری بلا کر طالبات پہ لاٹھی چارج اور تشدد کروایا ۔