ایمرجنسی کا نفاذ ناگزیر کیوں؟

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

نظام انصاف کا معاملہ یہ ہے یہاں دہشت گردوں کے ”حقوق“ کی بڑی فکر ہے۔ پشاور ہائیکورٹ نے کیوں سینکڑوں دہشت گردوں کو ’بے قصور‘ قرار دیا؟ اسی طرح ڈینیئل پرل کے قاتلوں کے بارے میں عدالتی فیصلے کو کیا کہیں گے؟دنیا کی کس تہذیب یافتہ معاشرے میں دہشت گردوں کو کھلا چھوڑنے کی اجازت دی جاسکتی ہے؟ ایسے فیصلوں سے ہمارے عدالتی نظام کی جگ ہنسائی ہوتی ہے۔ اگر قانون نافذ کرنے والی قوتوں کو اعلیٰ عدلیہ اس طرح بے دست وپا کردے گی تو ملک میں امن عامہ کا بحران مزید سنگین ہوگا۔ سونے پر سہاگا یہ کہ عدالتوں سے کرپٹ عناصر کو کمزور بنیادوں پر ضمانتیں مل جاتی ہیں جس کی وجہ سے احتساب مذاق بن کر رہ گیا ہے۔

ایمرجنسی کا نفاذ ناگزیر کیوں؟ (1)

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

تین ماہ میں عالمی ادارہئ صحت نے اپنے سابقہ اندازوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا کی ’دوسری‘ بلکہ ’تیسری‘ وبا کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف اور امریکا کہہ چکے ہیں کہ وبا کے باعث پیدا ہونے والا معاشی بحران 2022تک جاری رہے گا۔ آئے دن کاروبار اور صنعتوں… Read more »

تاخیر کا حربہ

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

وقت پڑنے پر فیصلوں کا ٹالنا قوموں کو ہلاک کردیتا ہے۔ یہ کہاوت تو ہر کوئی جانتا ہے ”آج کا کام کل پر مت چھوڑو“۔ حالیہ وباء نے ہمارے ملک، معیشت، ریاستی اداروں کو گمبھیر مسائل سے دوچار کردیا ہے، اس کے ساتھ ہی یہ ہماری قوت فیصلہ کے لیے امتحان بن کر آیا ہے۔ کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے پہلے بھی ان میں سے کئی مسائل ہمیں درپیش تھے لیکن اس وباء کے بعد تبدیل ہونے والے حالات نے ان مسائل کی شدت کو کئی گنا بڑھا دیا۔ حکومتی انتظام و انصرام کے نقائص اور خامیاں روزاول سے ہمارے بنیادی مسائل میں شامل رہے ہیں۔ قیام پاکستان کے روزِ اول ہی سے بدانتظامی ہماری معاشی اور سماجی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔