مستونگ: آل پاکستان گڈز ٹرنسپورٹ ورکرز ویلفیئر یونین قلات ڈویڑن کے صدر و زمیندار ورکر کمیٹی کے رہنماء حاجی راوت خان رئیسانی نے کانک پنچپائی کردگاپ کے سرکردہ زمیندار رہنماؤں حاجی بابو رئیسانی شعیب مشوانی خورشید رئیسانی ملک نصر اللہ مشوانی حاجی مورث شاہ سیٹ محمد اکرم حاجی محمد فضل سمالانی حاجی صدیق مشوانی نزیر بنگلزئی حاجی زکریا رخشانی میر سراج محمد حسنی و دیگر کے ہمراہ پریس کلب مستونگ کے سامنے کانک و پنچپائی کرگاپ کے زرعی بجلی فیڈرز پر طویل ترین لوڈ شیڈنگ و بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور پر ہجوم ۔
Posts By: نامہ نگار
حکومت کی جانب سے پانچ مدارس بورڈ جعلی سرٹیفکیٹس کی فیکٹریاں ہونگی ،خضدار میں کانفرنس
خضدار: مدرسہ جامعہ جعفر طیارؓ خضدار کے زیر اہتمام سالانہ دستارِ فضیلت کانفرنس شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوئی ۔ کانفرنس کے مہمان خاص جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء سینیٹر حافظ حمد اللہ تھے ،جب کہ صدارت سائیں عبداللہ کررہے تھے ۔ اعزازی مہمانوں میں سابق رکن قومی اسمبلی مولانا قمرالدین ، ایم پی اے میر یونس عزیز زہری، مولانا محمد نصیب مینگل سمیت دیگر تھے ، تقریب کے منتظم جامعہ ہذا کے مدیر مولانا عبدالصمد قاسمی شاہوانی تھے۔
صحبت پور، پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
صحبت پور: پولیس تھانہ RD238کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شیرخان بگٹی شہید۔پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن چار ملزمان گرفتار۔شہیدپولیس اہلکارشیرخان بگٹی کی نمازجنازہ پولیس لائن صحبت پورمیں اداکی گئی۔پولیس کے چاک وچوبنددستے نے شہیداہلکارکو سلامی پیش کی۔
دالبندین،تین سال قبل لاپتہ میر خالد ساسولی بازیاب ہوگیا
دالبندین: تین سال قبل لاپتہ ہونے والے میر خالد ساسولی منظر عام پر آگئے تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماء اور دالبندین کے رہائشی میر خالد ساسولی ولد حاجی میر بدل خان ساسولی جو کہ تین سال قبل لاپتہ ہوچکے تھے جو کہ 17 فروری بروز بدھ منظر عام پر آگئے خاندانی ذرائع کے مطابق میر خالد ساسولی کو سینٹرل جیل ہدہ کوئٹہ میں رکھا گیا۔تاہم خاندانی ذرائع نے ان کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔
وڈھ،مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،ورثاء کا احتجاج قومی شاہراہ بلاک
خضدار: وڈھ میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،لواحقین نے قتل کے خلاف اور قاتلوں کی گرفتاری کے لئے وڈھ بازار میں شٹرڈاون ہڑتال کرنے کے علاوہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کر دی،قومی شاہراہ بلاک ہونے کی وجہ سے ٹریفک معطل ہو گئی مسافروں و ٹرانسپورٹروں کو شدید پریشانی و مشکلات کا سامناپڑا نتظامیہ سے کامیاب مزاکرات کے بعد ٹریفک بحال کر دی گئی۔
ماشکیل، حکومتی عدم توجہی کے باعث کھجور کے باغات خشک ہونے لگے
ماشکیل: پاک ایران سرحد پر واقع تحصیل ماشکیل چالیس ہزار نفوس پر مشتمل علاقے میں لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت پر ہے یہاں پر عرصے دراز سے لوگ زراعت سے وابستہ ہے بلوچستان میں سب سے زیادہ کھجوروں کے باغات ماشکیل میں ہے اور اس علاقے کو کھجوروں کا شہر بھی کہا جاتا ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اور حکومتی عدم توجہی کے باعث اب کھجور کے باغات خشک ہونے لگے ہیں۔
باپ نے اہل اور قابل امیدواروں کوٹکٹ جاری کئے، جمال خان رئیسانی
سبی: قبائلی شخصیت نوابزادہ زادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام میر کمال خان عالیانی نے حالیہ ہونے والے سینٹ کے انتخابات میں بلوچستان سے باپ پارٹی کے جن امیدوراروں کو سینٹ کے ٹکٹ جاری کئے ہیں وہ دانشمندانہ فیصلہ ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی (باب)کے نامزد امید وار سینٹ کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔
ملکی سلامتی کیلئے چیف آف جھالاوان خاندان کی قربانی ڈھکی چھپی نہیں، نعمت زہری
سوراب: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی نوابزادہ میرنعمت اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ملکی کی سالمیت کیلئے چیف آف جھالاوان خاندان کی قربانیاں کسی سے ڈکھی چھپی نہیں ہیں آباواجداد سے لیکر اس وقت تک ہم ملک اور صوبے کی سالیمت کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہاہے کہ گزشتہ روزجھالاوان کے تخت انجیرہ پر چندآفیسرزکاپولیس کی لباس میں چھاپہ مارناناقابل معافی جرم ہے۔
سبی ، سالانہ تبلیغی اجتماع دعا کیساتھ اختتام پذیر، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا
ڈھاڈر: سالانہ سبی تبلیغی اجتماع ڈھاڈر درخان میں اختتام پذیر ہوگیاملک کے کونے کونے کیلئے ہزاروں جماعتیں تشکیل دے دی گئی جو اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے تین روزہ تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا مولانا محمد احمد بٹلا رائیونڈ لاہور والے نے کرائی انہوں نے عالم اسلام کی سربلندی مملکت پاکستان کی سالمیت کیلئے خصوصی دعا کی انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اپنی صفوں میں اتحاد اتفاق برقرار رکھیں مسلمانوں کی آپس کی نفرتوں اور فرقہ پرستی کی وجہ سے کفار فائدہ اٹھا رہیں ہیں۔
مٹھڑی،ٹریفک حادثہ تبلیغی اجتماع جانیوالے دونوجوان جاں بحق
ڈیر مراد جمالی: مٹھٹری کے قریب مسافر کوچ نے ڈیرہ مراد جمالی سے ڈھاڈر تبلیغی اجتماع میں جانے والے موٹر سائیکل سواردو افراد کو کچل ڈالا موقع پر دو نوں جان بحق ڈرائیور فرارہو گیا ہے۔