اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے پشاور جلسے روکنے کے عمل کو جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے پی ڈی ایم کے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ جلسے سے آنے سے روکا جائے تو وہیں دھرنا شروع کر دیں اور جلسے کریں،ہم ہر حال میں جلسہ کر کے رہیں گے،پی ڈی ایم کا آئندہ کا شیڈول لاہور کے جلسے میں کیا جائیگا،اپوزیشن کے اندر استعفوں کے معاملے پر اپنی اپنی رائے ہے۔