آج 21ویں صدی میں بھی لوگ سچ بولنے سے کتراتے ہیں،نواب جوگیزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پشتون قامی جرگے کے کنونیئر نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ آج 21ویں صدی میں بھی لوگ سچ بولنے سے کتراتے ہیں بدقسمتی سے آج قلم کی بجائے بندوق کو ترجیح دینے کا رجحان بڑھ رہا ہے ایک سازش کے تحت سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو ایک دوسرے کے سامنے لاکھڑا کیا گیا ہے بلکہ کوشش کی جا رہی ہے کہ قبائل کو باہم ایک دوسرے کے ساتھ باہم دست و گریبان کیا جائے۔

پی ڈی ایم بیانیہ ملک دشمن ہے، نواز شریف افراتفری چاہتے ہیں،جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ ملک دشمن،نوازشریف وطن عزیز میں افراء تفری کی سیاست چاہتے ہیں،موجودہ حکومت سے مطمئن تاہم ناتجربہ کاری کے باعث وفاقی حکومت کومسائل درپیش ہیں، صوبے کی محرومی کاسبب ہم خود،ماضی میں ہماری کمزوریاں رہی ہیں تاہم بلوچستان کونظرانداز نہیں کیاجاسکتا،میری ذاتی اسسمنٹ بلوچستان کا بنیادی مسئلہ گورننس کاہے جبکہ منصوبوں میں بڑی رکاوٹ فائلز کی دیر سے پروسسنگ کا ہے،کسی بھی علاقے کو تعلیم،صحت،روڈ،سپورٹس،سیاحت اور ترقی چاہیے،حکومت حقیقی معنوں میں ترقی پریقین رکھتی ہے۔

بلوچ مسئلے کا حل طاقت نہیں افہام و تفہیم کا راستہ اپنایا جائے، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

صحبت پور: بلوچستان نیشنل پارٹی قومی جمہوری بڑی جماعت ہونے کے ناطے محرومیوں‘ پسماندگی‘ بدحالی کے خاتمے کیلئے حقیقی جدوجہد کر رہے ہیں ہمارے جہد کا مقصد بلوچستان کے بلوچ و دیگر اقوام کے حقوق کا حصول ہے جس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے بلوچ مسئلے کا حل طاقت نہیں اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنا ہے عوامی طاقت کے ذریعے ہمیشہ حقوق کی آواز بلند کرتے رہے ہیں۔

لوامزوڈھ کمپس کا کام شروع نہ ہونا تشویشناک ہے، بساک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ لوامز وڈھ کیمپس کا افتتاح 2017 میں ہوا کلاسز کا آغاز عارضی طور پر ایک اسکول کی بلڈنگ میں شروع کیا گیا لیکن تین سال گزرنے کے باوجود اب تک لوامز وڈھ کیمپس کے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع نہ ہوسکا، انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور سستی کی وجہ سے یونیورسٹی کے طلباء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سی ٹی ایس پی امیدواروں میں تعیناتی آرڈرز کا آغاز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: محکمہ تعلیم بلوچستان میں سی ٹی ایس پی کے تحت کامیاب ہونے والے امیدواروں میں تعیناتی آرڈرز کا آغاز ہوگیا۔ جو تقریبا ڈیڑھ سال سے آرڈرز کے شدت کے ساتھ منتظر تھے۔ان خیالات کا اظہار سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے مرکزی صدر رحمت اللہ یاسین زئی، نائب صدر گل مینگل، جنرل سکیٹری مقبول احمد راہیجہ اور سکیٹری اطلاعات سعداللہ سعدی نے کیمپ کے شرکا سے کیا۔

کوئٹہ، فائن آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ، عوام ششدر رہ گئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں فائن آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ رکارڈ کیاگیاجس کے بعد شہر میں فائن آٹے کے20کلو تھیلے کی قیمت 1300روپے کی رکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ کوئٹہ میں فائن آٹیکے20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 40روپے کامزید اضافہ رکارڈ کیاگیاہے جس کے بعد شہر میں فائن آٹے کے20کلو تھیلے کی قیمت 1300روپے کی رکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے کوئٹہ میں رواں ماہ کے دوران فائن آٹے کی قیمت میں تیسری بار اضافہ ہواہے۔

پی آئی ڈی کامیڈیاکیساتھ تعاون کی بجائے پریشان کرناقابل مذمت ہے، سی پی این ای

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کراچی: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے کہا ہے کہ وفاقی وزارت اطلاعات کے پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ (PID) کی جانب سے خیبرپختونخوا میں اچانک اور بغیر کسی اطلاع کے اخبارات کے دفاتر، پرنٹنگ پریس، اخبارات کے تقسیم کنندگان کے دفاتر اور اسٹالوں پر چھاپوں سے اخباری اداروں، پرنٹنگ پریس کے عملے اور میڈیا کارکنان میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

وڈھ یونیورسٹی کی تعمیر اور شہید سکندر یونیورسٹی کے کلاسز کی تاخیر تعلیم دشمنی ہے، بی ایس او

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

وڈھ: بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں اس وقت شرح ناخواندگی 60 فیصد سے بھی اوپر ہے اور تقریبا بلوچستان کی 80 فیصد آبادی سطح غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ ایسے بحرانی صورتحال میں تعلیمی اداروں کی بحالی میں غفلت یقیناً بلوچ قوم دشمنی کی انتہا ہے اور ایسے وقت میں تعلیمی اداروں کے بندش کی سازشیں اور پالیسیاں یقیناً کسی المیے سے کم نہیں بلکہ یہ قومی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

کوہلو،سانحہ گیس میں متاثرہ خاندان کو ریلیف فراہم نہ کرنے پرآل پارٹیزکی احتجاجی ریلی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوہلو: سانحہ گیس سلنڈر واقعہ پر حکومتی ناہلی،زخمیوں کو بروقت بہتر طبی سہولتوں کی عدم فراہمی اور صوبائی حکومت کی جانب سے امداد کے نام پر متاثرہ خاندانوں سے مذاق کرنے کے خلاف کوہلو میں آل پارٹیز سراپا احتجاج،شہر میں ریلی نکالی اور جلسہ عام منعقد کیا ریلی پریس کلب کوہلو سے برآمد ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ٹریفک چوک پر آکر مظاہرے کی شکل اختیار کرگئی شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

عوام کوصحت کی سہولیات فراہم کرنا محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے،نوابزادہ طارق مگسی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گنداواہ: صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق خان مگسی نے کہا ہے کہ عوام کو سہولیات دینا محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے ڈاکٹر کا بھی فرض بنتا ہے مریضوں کو بہتر ادویات فراہم کریں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آر ایچ سی جھل مگسی میں دیے گئے سولر پلانٹ سسٹم کے افتتاح کرنے کے موقع پر میر یوسف عزیز مگسی پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔